سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

حضورؐ کے اُمّی ہونے کا مطلب

فتوی نمبر :
14383
| تاریخ :
2020-10-26
تاریخ / سیرت / سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

حضورؐ کے اُمّی ہونے کا مطلب

اُمّی کا مطلب صحابہؓ، تابعین، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین، اولیاء اللہ وغیرہ کی نظر میں کیا ہے؟ ایک کتاب میں پڑھا جب ’’اُمّی‘‘ کا لفظ آیا تو اس میں اس کا مطلب اَن پڑھ ہے اور حضور ﷺ کو پڑھنا لکھنا بھی نہیں آتا اور دستخط بھی نہیں آتے، اسی لیے صحابہ کرامؓ حضور ﷺ کے نام کی ایک مہر بناکر حضور ﷺ کا دستخط کرتے تھے، کیا یہ صحیح ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آپ ﷺ نے کسی سے لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا تھا، اس لیے آپ اُمّی کہلاتے تھے اور یہ صحیح ہے کہ آپ ﷺ پر جو وحی اترتی تھی یا آپ جو احکام ومکتوبات صادر فرماتے تو کاتبینِ وحی کے ذریعہ لکھواتے اور آپ کی اس پر مہر ہوتی تھی، مگر یہ کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں، بلکہ آپ کے نبی ہونے کی بڑی علامت تھی، کیونکہ آپ نے جو تعلیمات دیں وہ آپ کی تعلیم کا نتیجہ نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی تفسير الخازن: قوله عز وجل: الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ (إلی قوله) وهذا أيضا من أعلى المراتب وأشرفها وذلك يدل على أنه رفيع الدرجات عند الله المخبر عنه ثم وصفه بالأمي. قال ابن عباس: هو نبيكم صلى الله عليه وسلم كان أميا لا يكتب ولا يقرأ ولا يحسب قال الزجاج في معنى الأمي: هو الذي على صفة أمة العرب لأن العرب أكثرهم لا يكتب ولا يقرأ ولا يحسب فالنبي صلى الله عليه وسلم كان كذلك فلهذا وصفه الله تعالى بكونه أميا وصح في الحديث أنه صلى الله عليه وسلم قال «نحن أمة أمية لا نكتب ولا نحسب» قال أهل التحقيق: وكونه صلى الله عليه وسلم كان أميا من أكبر معجزاته وأعظمها اھ(2/ 257) ــــ واللہ أعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
موسی عبدالحمید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14383کی تصدیق کریں
1     3154
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش 8 ربیع الاول یا 12 ربیع الاول؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا آپ ﷺ نے اذان دی تھی ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اپنے بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی تھی؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • بعثت سے قبل آپ صلی اللہ علیہ و سلم کس دین کے پیروکار تھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا رسول اکرم ﷺ کا سایہ تھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورﷺ سے چاندی کی انگوٹھی اور نگینہ کا استعمال ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کے شقِ قمر سے متعلق اہل تشیع کا انکار کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • جناب عبد المطلب کے بیٹوں کی صحیح تعداد اور ان کے نام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 2
  • آپؐ نور ہے یا بشر؟ اور ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • حضورؐ کی حضرت خدیجہؓ سے اولاد

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریمؐ کی ولادت کی خوشی میں مٹھائی کی تقسیم

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • موئے مبارک کے حقیقت ہونے سے متعلق تحقیق کرنا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ ،حضرت حسنؓ و حسین ؓکی نماز جنازہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺ کے کرتہ مبارک سے متعلق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ کے اُمّی ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1
  • "حضورﷺ نے زندگی بھر اذان نہیں دی"یہ میسج چلانا

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • آپﷺ نور تھے یا بشر؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورؐ سے شادی کے وقت حضرت عائشہؓ کی عمر

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • روئے زمین پر افضل ترین مقام

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • کیا نبی کریم ﷺ نے معراج میں تمام مراحل براق سواری سے طے کۓ ؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • نبی کریم ﷺکے سایہ مبارک کا زمین پر پڑنے نہ پڑنے کی تحقیق

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • سادات کی تعیین حدیث کی روشنی میں

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
  • حضورِ اکرم ﷺ سے زندگی میں کبھی کوئی نماز قضاء ہوئی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0
Related Topics متعلقه موضوعات