مہر بانی فرما کر بتائے کہ شیعہ حضرات کی نماز جنازہ پڑھنے کے متعلق کیا حکم ہے؟ اور شیعہ کی نمازِ جنازہ پڑھنے سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے؟ میری راہ نمائی فرمائیں، کیونکہ میں غلطی سے ایک شیعہ کی نماز جنازہ میں شرکت کر بیٹھا ہوں ۔
اگر چہ اس طرح انجانے میں شیعہ یا کسی دوسرے غیر مسلم کا جنازہ پڑھ لینا موجب کفر نہیں، تاہم سائل کو چاہیے کہ آئندہ کے لیے اس قسم کی کوتاہی سے مکمل احتراز کرے۔
کما فی تفسير روح المعاني: ولا تصل على أحد منهم مات أبدا إشارة إلى إهانتهم بعد الموت. (الى قوله) والمراد من الصلاة المنهي عنها صلاة الميت المعروفة وهي متضمنة للدعاء والاستغفار والاستشفاع له اھ (5/ 341)
وفى البحر الرائق: (قوله وشرطها إسلام الميت وطهارته) فلا تصح على الكافر للآية ﴿ولا تصل على أحد منهم مات أبدا﴾ (2/ 193)