کیا آج کل کوئی شخص خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت کرسکتا ہے؟ ظاہر ہے کہ اس نے نہ کبھی آنحضرت ﷺ کو دیکھا ہے، نہ آپ ﷺ کے خدوخال سے واقف ہے کہ وہ کیسے تھے، اور کیا نبی پاک ﷺ کے زمانے کے بعد کوئی شخص خواب میں زیارت کرسکتا ہے؟ مہربانی فرماکر حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمائیں۔
خواب میں آپ علیہ السلام کی زیارت آپ علیہ السلام کے زمانہ کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ آپ علیہ السلام کے دنیا سے پردہ فرماجانے کے بعد ہونا بھی صحیح احادیث سے ثابت ہے، جبکہ آپ علیہ السلام کو پہچاننا دل کی شہادت قوتِ ایمانی یا خواب میں کسی کے بتانے سے ہوسکتا ہے اور اس پر کئی ایک شواہد موجود ہیں، اس سلسلہ میں پہلے سے چہرہ انور کا دیکھا ہوا ہونا ضروری نہیں۔
ففی المشکاة: عن ابی هریرة ان رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم قال من راٰنی فی المنام فقد راٰنی فان الشیطان لا یتمثل فی صورتی۔ متفق علیه۔ (ص394)
وفی المرقاة المفاتيح: (فی المنام فقد راٰنی) ای فکانه قد راٰنی فی عالم الشہود والنظام ولٰکن لا یتبن علیه الاحکام لیصیر به من الصحابة اه(ج8، ص378) واللہ اعلم بالصواب!
رسول اللہؐ کا خواب میں کہنا کہ ’’فلاں درست ہے، لیکن اس سے کہیں کہ اپنا عقیدہ درست کرے‘‘
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرات شیخین کو دیکھنا اور ان کے ساتھ جہاد کرنے کی تعبیر
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0خواب میں خانہ کعبہ کے اندر حضورﷺ کے روضہ مبارک کے پاس بیٹھ کر دعا مانگنے کی تعبیر
یونیکوڈ خواب وتعبیر 0