السلام علیکم! میں یہاں جرمنی میں نیا آیا ہوں ، مجھے فجر کے وقت کی انتہاء کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ یہ کب تک ہوتا ہے، آیا فجر کا وقت صبح صادق سے اشراق کے شروع تک رہتا ہے یا نہیں؟ میں اپنے ساتھ ’’العصر گھڑی‘‘ (wrist watch) لے کر آیا ہوں یہ فجر کا سٹارٹنگ وقت اور اشراق کا بھی سٹارٹنگ وقت دیتی ہے ، تو اس دوران فجر اور اشراق کی نماز پڑھی جا سکتی ہے ؟ دوسرا العصر گھڑی کا جو وقت ہے اس کے مطابق میں روزہ رکھ اور کھول سکتا ہوں یا نہیں؟
واضح ہو کہ ’’العصر‘‘ گھڑی میں دیے گئے اوقات اگر جرمنی کے مقامی اوقات کے مطابق ہوں تو اس صورت میں افطار و سحر اور دیگر نمازوں کے اوقات کی تعیین میں اس پر اعتماد کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے ، تاہم اس میں دیے گئے وقتِ فجر سے مراد نمازِ فجر کا ابتدائی وقت ہے، روزہ کے لۓ سحری کا کھانا ، پینا اس وقت سے پہلے بند کرنا لازم ہے ، پھر نمازِ فجر وقتِ اشراق سے دس منٹ قبل تک پڑھ سکتے ہیں جو ادا ہی شمار ہوگی۔
فجر اور اشراق کا وقت جرمنی کے فجر و اشراق کا وقت- العصر گھڑی کے اوقات نماز کی شرعی حیثیت
یونیکوڈ اوقات نماز 0اگر عصر کی نماز کے دوران مغرب کی اذان شروع ہوگئی، تو اُسے نماز توڑنا چاہیے یا نہیں؟
یونیکوڈ اوقات نماز 0حنفی شخص کے لئے شافعی المسلک امام کی اقتداء میں وقت داخل ہونے سے پہلے نماز پرھنے کا حکم
یونیکوڈ اوقات نماز 0