اذان و اقامت

کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

فتوی نمبر :
18302
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / نماز / اذان و اقامت

کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ! میں نے آپ کے فتاویٰ کی لسٹ میں سورۃ مائدۃ کی آیت مبارکہ کا حوالہ پڑھا ہے ،جس میں اللہ پاک فرماتے ہیں (مفہوم ترجمہ)آج ہم نے آپﷺ پر اپنا دین مکمل کر دیا اور اپنی نعمتیں تمام کردی،اور اسلام کو آپﷺ کا مذہب چن لیا ،اب اگر کوئی اضافہ ہے تو وہ بدعت ہے، براہ مہربانی یہ بتائیں کہ حضرت عمررضی اللہ عنہ نے اذان میں جو''الصلوٰۃ خیر من النوم'' کا اضافہ کیا تھا، کیا یہ بدعت کے زمرے میں آتا ہے؟براہ مہربانی رہنمائی کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً تو یہ جاننا چاہیے کہ صبح کی ذان میں ''الصلوٰۃ خیر من النوم "کا اضافہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا نہیں، بلکہ آپ ﷺکے زمانہ حیات میں یہ کلمہ اذان میں حضرت بلال رضی اللہ عنہ استعما ل کرتے تھے اور آپﷺ نے ہی اس کو صبح کی اذان میں شامل کروایا تھا ،جیسا کہ ذیل کی احادیث سے معلوم ہوتاہے ۔
ثانیاً:اگر یہ اضافہ حضرت عمررضی اللہ عنہ کے زمانے کا ہو، تب بھی بحکم نبویﷺ ’’علیکم بسنتی و سنۃ الخلفاء الراشدین الخ‘‘ یہ سنت ہی ہے ، اس کو بدعت قرار دینا درست نہیں ،اس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی !علاء السنن: عن عائشة قالت: جاء بلال ﺇلی النبی– صلی اللہ علیه وسلم - یؤذنه بصلاۃ الصبح فوجدہ نائماً، فقال: ’’الصلاة خیر من النوم‘‘ قاقرت فی آذان الصبح، فقال المؤلف عثمانیؒ تحت ھذا الحدیث: ومارواہ مالك فی المؤطا بلاغاً: ﺃن الموذن جاء ﺇلی عمر بن الخطاب یؤذنه بصلاة الصبح فوجدہ نائما فقال: الصلاة خیر من النوم " فأمرہ عمر أن ھذا التثویب فی الاذان ابتدأہ عمر رضی اللہ عنه الخ (ج 2ص99) واللہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
صبغت اللہ میر عالم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18302کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • کیا بناء داڑھی کے اذان و اقامت دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات