نذر و نیاز

’’نیاز‘‘ کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
18508
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / نذر و نیاز

’’نیاز‘‘ کی شرعی حیثیت

میری ایک دوست ہے ، اس نے مجھے کہا کہ پوچھ کے بتاؤ کہ ''نیاز''کیا ہوتی ہے؟ شرعی کوئی حیثیت ہے اس کی یا بدعت ہے ؟ میں الحمد للہ دیوبندی مسلک سے تعلق رکھتی ہوں،پر خود کو اپنی دوست کے جواب دینے کا اہل نہیں پاتی ،براہ مہربانی اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

''نیاز'' عرفِ عام میں ایصال ثواب کیلیے کوئی کھانا وغیرہ دینے کو بولا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے نام پر اس غرض سے غرباءوفقراء میں کو ئی چیز تقسیم کرنا بلاشبہ جائز اور قربت کا ذریعہ ہے،مگر یہ کا م غیر اللہ کے نام کرنا جیسا کہ بعض جاہل لوگ اور اہل تشیع کرتے ہیں، حرام ہے ، یا اس کیلیے مخصوص ایام کی تعیین کرنا اور خاص طریقے وضع کرنا جس کا شریعتِ مطہرہ نے پابند نہیں کیا، جیسا کہ اہل بدعت کرتے ہیں، جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: واعلم أن النذر الذي يقع للأموات من أكثر العوام وما يؤخذ من الدراهم والشمع والزيت ونحوها إلى ضرائح الأولياء الكرام تقربا إليهم فهو بالإجماع باطل وحرام ما لم يقصدوا صرفها لفقراء الأنام وقد ابتلي الناس بذلك - (2 / 439) واللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
صبغت اللہ میر عالم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18508کی تصدیق کریں
0     2226
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بال کٹوانے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   اسکین   نذر و نیاز 0
  • 9 اور 10 محرم کو نذر و نیاز دلانا

    یونیکوڈ   اسکین   نذر و نیاز 0
  • غیر اللہ کے نام پر نذر و نیاز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نذر و نیاز 0
  • گیارھویں شریف کا کھانا صرف اللہ کے نام کی نیاز

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • ’’نیاز‘‘ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • "محمد" نام رکھنے کی نذر کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • نذر و نیاز کا کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • محرم کے ایام میں دوسروں کے ہاں سے آیا ہوا حلیم کھا سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • نیاز کسے کہتے ہیں ؟اور اسے کرانا چاہیے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • اہل تشیع کے کونڈوں کی نیاز کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
  • محرم کی نیاز کا حکم

    یونیکوڈ   نذر و نیاز 0
Related Topics متعلقه موضوعات