منگنی

شادی کی غرض سے سودی قرض لینا

فتوی نمبر :
19419
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / منگنی

شادی کی غرض سے سودی قرض لینا

السلام علیکم !
مولانا صاحب میرے شوہر اپنی بہن کی شادی کرنا چاہتے ہیں، اور پیسوں کی کچھ کمی ہو رہی ہے. وہ ابوظہبی میں ملازمت کرتے ہیں، بینک کی طرف نہیں جار ہے قرض کے لئے سود کی وجہ سے , ہر جگہ کوشش کر لی، اسلامک بینک وغیرہ میں بھی، مگر کچھ نہیں بنا , لڑکے والے جلدی شادی کا کہہ رہے ہیں ،میرے شوہر نے اپنی کمپنی سے بات کی، انہوں نے کہا کہ ہم قبل از وقت دے سکتے ہیں، مگر کچھ فیصد واپس کرتے ہوئے اوپر دینا پڑ یگا، کیا یہ لینا جائز ہے؟ مہر بانی فرما کر اس کا جواب دیں اور کوئی صورت بھی نظر نہیں آرہی ہے۔ برائے کرم وضاحت کر دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شادی کے لئے قرض لینا اور وہ بھی سودی , شرعاً جائز نہیں، بلکہ سادگی کے ساتھ اس رسم کو ادا کرنا چاہئیے ، اور اگر کسی وجہ سے قرض لینا ضروری ہو تو غیر سودی قرض کا اہتمام کرنا چاہئیے ،جبکہ مذکور کمپنی کا طریقہ کار اگر لکھ کر بھیج دیا جائے، تو اس پر مکرر غور کیا جا سکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم (2/ 855) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عثمان غنی بخش عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 19419کی تصدیق کریں
0     432
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کرنے سے پہلے لڑکا ، لڑکی کا ایک دوسرےکو ایک نظر دیکھنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کی بات پکی کرنے کے بعد استخارہ کو بنیاد بنا کر رشتہ سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • عذر کی وجہ سے منگنی توڑی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کا وعدہ کرکے مکرجانے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • ایجاب و قبول کے بغیر منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگیتر سے فون پر بات کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کی غرض سے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگنی طے ہوجانے کے بعد اس کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • نکاح سے قبل منگیتر سے بات کر سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • اپنی منگیتر سے میسج پر بات چیت کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والدین کا بیٹے کی پسند کی جگہ نکاح نہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والد دیوبندی اور والدہ شیعہ ہو تو اس لڑکی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • بلاعذر منگنی توڑنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
Related Topics متعلقه موضوعات