مجھے اوابین کے بارے میں بتائیں کہ اوابین کون سی نماز ہے؟ اور اس نماز کو پڑھنے کا صحیح ٹائم کون سا ہے؟ اور یہ کتنی رکعت ہے؟
مغرب کی نماز کے بعد کم از کم تین سلاموں کے ساتھ چھ رکعت نوافل پڑھنے کو اوابین کہتے ہیں، اس کا وقت مغرب کی نماز کے فوراً بعد شروع ہو جاتا ہے، اور مغرب کے آخر وقت تک رہتا ہے، اس کا پڑھنا مستحب ہے، اور احادیث میں اس کی بہت فضیلت آئی ہے، ایک حدیث میں آیا ہے کہ جس نے مغرب کی نماز کے بعد چھ رکعتیں پڑھیں اس کو اوابین (توبہ کرنے والوں) میں لکھا جائے گا۔
ففي الدر المختار: (وست بعد المغرب) ليكتب من الأوابين (بتسليمة) أو ثنتين أو ثلاث اھ (2/ 13)
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله بتسليمة أو ثنتين أو ثلاث) جزم بالأول في الدرر، وبالثاني في الغزنوية، وبالثالث في التجنيس كما في الإمداد، لكن الذي في الغزنوية مثل ما في التجنيس، وكذا في شرح درر البحار. وأفاد الخير الرملي في وجه ذلك أنها لما زادت عن الأربع وكان جمعها بتسليمة واحدة خلاف الأفضل، لما تقرر أن الأفضل رباع عند أبي حنيفة؛ ولو سلم على رأس الأربع لزم أن يسلم في الشفع الثالث على رأس الركعتين، فيكون فيه مخالفة من هذه الحيثية، فكان المستحب فيه ثلاث تسليمات ليكون على نسق واحد اھ (2/ 14)
وفي البحر: وأما الستة بعد المغرب فلما روى ابن عمر انه صلی الله علیه وسلم قال من صلى بعد المغرب ست ركعات كتب من الأوابين وتلا قوله تعالیٰ انه کان للأوابين غفوراً، وذكر في التجنیس: انه يستحب أن یصلی ست بثلاث تسلیمات اھ (۲/ ۵۰)
فجر اور اشراق کا وقت جرمنی کے فجر و اشراق کا وقت- العصر گھڑی کے اوقات نماز کی شرعی حیثیت
یونیکوڈ اوقات نماز 0اگر عصر کی نماز کے دوران مغرب کی اذان شروع ہوگئی، تو اُسے نماز توڑنا چاہیے یا نہیں؟
یونیکوڈ اوقات نماز 0حنفی شخص کے لئے شافعی المسلک امام کی اقتداء میں وقت داخل ہونے سے پہلے نماز پرھنے کا حکم
یونیکوڈ اوقات نماز 0