میں نے میزان بینک کا ماہانہ آمدنی سرٹیفکیٹ لیا ہے، سات سال کی مدت کے لیے ، پانچ لاکھ روپے کا ایک سرٹیفکیٹ ہے، اور اس پر ماہانہ 3500 روپے منافع دیتے ہیں ، میری راہ نمائی فرمائیں کیا یہ جائز ہے؟ اور اس سے پہلے اپنی رقم لینے پر پیسے کاٹ لیتے ہیں۔
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات شرعی ایڈوائیزری بورڈ کی زیر نگرانی انجام پاتے ہیں، اس لیے مذکور معاملہ بھی درست اور جائز معلوم ہوتا ہے، تاہم اگر کسی خاص معاملہ میں واقعۃً کو تاہی محسوس کی جا رہی ہو تو اس کی پوری وضاحت لکھ کر حکم شرعی بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔
گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم
یونیکوڈ مروجہ بینکاری 0