حرمت مصاهرت

مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

فتوی نمبر :
22273
| تاریخ :
2014-06-05
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کسی شخص نے ایک عورت کے ساتھ رات گزاری اور فرج کے علاوہ پیچھے کے راستے سے دخول کیا اور انزال ہوا تو اس شخص پر زنا کی حد جاری ہوگی یا نہیں؟ نیز اس عورت کی بہن، بیٹی یا ماں سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں اور اسی طرح اگر کوئی شخص کسی لڑکے کے ساتھ لواطت کرتا ہے تو اس کے بعد اُس لڑکے کی بہن یا ماں سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ مسئلہ کو تفصیل سے بیان فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

وطی فی الدبر مرد کے ساتھ ہو یا عورت کے ساتھ بہرحال ناجائز اور حرام ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس فعل قبیح پر بڑی سخت وعیدیں بیان کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے ایسے شخص پر بصدقِ دل توبہ واستغفار لازم ہے اور یہ کہ آئندہ کیلئے ایسے ناجائز اُمور سے مکمل اجتناب بھی کریں۔
تاہم اس فعل قبیح سے جب انزال بھی ہوگیا تو اس سے نہ تو حد واجب ہوتی ہے اور نہ ہی حرمتِ مصاہرت ثابت ہوتی ہے البتہ قاضی کے سامنے اس جُرم کے ثابت ہونے پر اُسے سخت سے سخت سزا تعزیراً جاری کرنے کا اختیار ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی المشكوٰة: عن ابن عباسؓ قال قال رسول الله ﷺ لا ینظر الله إلی رجل أتی رجلًا أو أمرأةً فی الدُّبر رواه الترمذی. (ص۲۷۶)
وفیه: عن أبی هریرةؓ قال قال رسول الله ﷺ ملعونٌ من أتی إمرأته فی دبرها لا ینظر الله الیه. (ص۲۷۶)
وفی الدر: (و) لا یجد (بوطوء أجنبیة زفت الیه) إلی ان قال (أو) بوطوء (دبر)(ج۴، ص۲۶)
وفی الهندیة: وكذا الو وطئ فی دبرها لا تثبت به الحرمة .... وعلیه الفتوٰی. (ج۷، ص۲۰۵)
وفی البحر: لیفیدانه لا بد أن یكون فی القبل لأنه لو وطی المرأة فی الدُّبر فانه لا یثبت حرمة المصاهرة وهو الاصح لانه لیس بمحل الحرث فلا یفتی إلی الولد(ج۳، ص۹۸)
وفی الدُّر: (اما غیرها) یعنی المیتة ومغیرة لم تشته (فلا) تثبت الحرمة بها أصلًا كوطوء دبر مطلقًا.
وفی الردّ: وفی الولواجیة اتٰی رجلٌ رجلًا له أن یتزوج أبنته لان هذا الفعل لو كان فی الأناث لا یوجب حرمة المصاهره ففی الذكر أولٰی. (ج۳، ص۳۴)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
افتخار اختر علی شاہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 22273کی تصدیق کریں
0     3350
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نابالغ بچی کو چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نامحرم کو چھوتے ہوئے انزال ہو نے سے حرمت مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • والدہ کا جسم سے مس ہونے سے آلہ تناسل حرکت میں آجائے تو کیا حکم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • شہوت کے ساتھ خالہ کا ہاتھ چھونے کے بعد اسکی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • خالہ سے گلے ملتے وقت شہوانی خیال آنے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات