حرمت مصاهرت

حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

فتوی نمبر :
50495
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

السلام علیکم!
ہم نے ایک جگہ سناتھا کہ اگرکسی خاتون کو شہوت سے چھو لیا جائے تو وہ خاتون، اسکی بہنیں اور اسکی والدہ حرام ہوجاتی ہیں یعنی ان سے نکاح نہیں ہو سکتا کیا یہ بات درست ہے؟ اگر بچپن میں کسی خاتون / لڑکی کو شہوت سے چھو لیا تو کیا اس سے یا اس کی بہن سے بھی نکاح نہیں ہو سکتا؟ برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کوئی شخص کسی بالغہ عورت یا قریب البلوغ مشتہاۃ لڑکی کو بلا حائل شہوت کیساتھ چھولے تو اس پر اس عورت کے اصول ( والدہ، دادی، نانی وغیرہ) اور فروع (بیٹی، پوتی، نواسی وغیرہ) حرام ہو جائیں گے، لہذا اس شخص کا نکاح اس عورت کے اصول و فروع سے نہیں ہو سکتا، البتہ وہ عورت یا اس کی بہنیں اس پر حرام نہیں ہوں گی، لہذا اس کا نکاح مذکور عورت اور اس کی بہنوں سے شرعاً جائز اور درست ہے، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ پائی جاتی ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: {وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ مِنْ نِسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِنْ لَمْ تَكُونُوا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا}۔الآية [النساء: 23]
وفی الدر المختار: (و) حرم بالمصاهرة (بنت زوجته الموطوءة وأم زوجته) وجداتها مطلقا بمجرد العقد الصحيح (وإن لم توطأ) الزوجة لما تقرر أن وطء الأمهات يحرم البنات ونكاح البنات يحرم الأمهات، ويدخل بنات الربيبة و الربيب. وفي الكشاف واللمس ونحوه كالدخول عند أبي حنيفة وأقره المصنف (وزوجة أصله وفرعه مطلقا) ولو بعيدا دخل بها أو لا. وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال۔اھ (3/30)
وفيه ايضاً: (وبنت) سنها (دون تسع ليست بمشتهاة) به يفتي۔اھ (3/37)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50495کی تصدیق کریں
0     1822
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نابالغ بچی کو چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نامحرم کو چھوتے ہوئے انزال ہو نے سے حرمت مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • والدہ کا جسم سے مس ہونے سے آلہ تناسل حرکت میں آجائے تو کیا حکم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • شہوت کے ساتھ خالہ کا ہاتھ چھونے کے بعد اسکی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • خالہ سے گلے ملتے وقت شہوانی خیال آنے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات