حرمت مصاهرت

سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
70453
| تاریخ :
2024-01-21
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مفتی صاحب! ایک شخص نے اپنی سوتیلی بیٹی کو گال پر بلا حائل چھوا بغیر شہوت کے اور چھوتے وقت عضو تناسل میں برائے نام، حرکت کا احساس ہوا ،لیکن چھوتے وقت عضو تناسل میں انتشار کا پیدا ہونا یاد نہیں، چھونے کی حالت میں عضو تناسل میں انتشار کے آثار معدوم تھے اور اس کو ذہن سے ذہول ہے ، ہاتھ جدا کرنے کے بعد کچھ مضمحل سی صورت انتشار کی ذہن میں ہے ، لیکن چھوتے وقت عضو تناسل میں انتشار کا پیدا ہونا بالکل یاد نہیں ، غالب گمان بھی نہیں کہ انتشاری کیفیت پیش آئی ہو، اب یہ شخص شک میں مبتلا ہے، کیا اس کا نکاح برقرار ہے یا نہیں ؟ برائے مہربانی لازمی طور پر رہنمائی فرمائیں تاکہ اس پریشانی کا حل نکلے ، صورت مذکورہ بالا کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ، دل بہت پریشان ہے اور اس کی لڑکی کی عمر نو سال سے زائد ہے ، رہنمائی ضرور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ سائل کو اپنی سوتیلی بیٹی کے گال پر اسے چھوتے وقت شہوت یا عضو مخصوص میں انتشار کی کیفیت کا پایا جانا یقینی طور پر معلوم نہ ہو بلکہ محض قلبی ہیجان کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں اس عمل کی وجہ سے اگرچہ حرمتِ مصاہرت ثابت ہو کر اس کی بیوی اس پر حرام نہیں ہوئی، تاہم آئندہ کے لئے سائل کو اپنی بیٹی سے دور رہنے کا اہتمام کرنا چاہیئے ،تاکہ آئندہ کے لئے اس طرح کے غیر شرعی امور سے حفاظت ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و) أصل (ممسوسۃ بشھوۃ) ولو لشعر علی الرأس بحائل لا یمنع الحرارۃ (و أصل ماستہ وناظرہ إلی ذکرۃ والمنظور إلی فرجھا) المدور (الداخل) ولو نظرہ من زجاج أو ماء ھی فیہ (وفروعھن) مطلقا والعبرۃ للشھوۃ عند المس و النظر لا بعدھما وحدھا فیھما تحرک آلتہ أو زیادتہ بہ یفتی الخ (کتاب النکاح فصل فی المحرمات ج3 صـ 33-32 ط: سعید)
وفی رد المحتار: (قوله والعبرة إلخ) قال في الفتح: وقوله: بشهوة في موضع الحال، فيفيد اشتراط الشهوة حال المس، فلو مس بغير شهوة، ثم اشتهى عن ذلك المس لا تحرم عليه. اهـ.(32/3)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 70453کی تصدیق کریں
0     1643
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نابالغ بچی کو چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نامحرم کو چھوتے ہوئے انزال ہو نے سے حرمت مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • والدہ کا جسم سے مس ہونے سے آلہ تناسل حرکت میں آجائے تو کیا حکم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • شہوت کے ساتھ خالہ کا ہاتھ چھونے کے بعد اسکی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • خالہ سے گلے ملتے وقت شہوانی خیال آنے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات