مکروھات نماز

نماز کے آخر میں درودِ ابراہیمی کے علاوہ مختصر درود پڑھنا-

فتوی نمبر :
32867
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / مکروھات نماز

نماز کے آخر میں درودِ ابراہیمی کے علاوہ مختصر درود پڑھنا-

۱۔کیا امام جماعت کرواتے وقت ، تیسری اور چوتھی رکعت کے قیام میں سورتِ فاتحہ کی بجائے تین مرتبہ سبحان اللہ پڑھ سکتا ہے ؟
۲۔ کیا امام تشہد کے بعد درودِ ابراہیمی کی بجائے کوئی اورمختصر درود پڑھ سکتا ہے ؟
۳۔ کیا امام "رب اجعلنی" (دعا) کی بجائے "ربنا اٰتنا" پڑھ سکتا ہے ؟
۴۔ کیا امام یہ تمام کام عادت کے طور پر ریگولر کر سکتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔جی ہاں! فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں قیام کے دوران سورتِ فاتحہ کے بجائے تین مرتبہ سبحان اللہ پڑھنے سے بھی اگر چہ نماز ادا ہو جاتی ہے، مگر افضل اور بہتر یہ ہے کہ سورتِ فاتحہ پڑھی جائے۔
۲۔افضل اور بہتر یہ ہے کہ درودِ ابراہیمی پڑھا جائے ، تاہم اس کے بجائے کوئی دوسرا مختصر درود بھی پڑھا جا سکتا ہے۔
۳۔ جی ہاں! امام" رب اجعلنی" کے بجائے" ربنا اتنا الخ یا کوئی اور ماثور و مسنون دعا بھی پڑھ سکتا ہے ۔
۴۔ نماز میں درودِ ابراہیمی کے بجائے کوئی اور مختصر درود پڑھنا ، یا فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بجائے تسبیحات پڑھنا اور اس کو باقاعدہ معمول بنانا اچھا نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في إعلاء السنن : تحت (قوله و أحذف في الأخريين فقد إختلف الشراح (الى قوله) و استدل بعض أصحابنا لأبي حنيفةؒ و من قال بقوله في عدم وجوب القراءة فى الأخريين بالحديث المذكور و من هذا قال صاحب الهداية و غيره : إن شاء قرأ في الآخرين و إن شاء سبح، و إن شاء سكت و هو المأثور عن على و إبن مسعود و عائشة رضى الله عنهم إلا أن الأفضل أن يقرأه اھ( ۳/ ۱۱۰)۔
و في الفتاوى الهندية : و يقرأ الفاتحة فقط. (إلی قوله) و إن ترك القراءة و التسبيح لم يكن عليه حرج و لا سجدتا السهو إن كان ساهيا لكن القراءة أفضل هذا هو الصحيح اھ (1/ 76)۔
و في حاشية ابن عابدين : سئل محمد عن الصلاة على النبي - صلى الله عليه و سلم - فقال يقول : اللهم صل على محمد و على آل محمد كما صليت على إبراهيم و على آل إبراهيم إنك حميد مجيد، و بارك على محمد و على آل محمد كما باركت على إبراهيم و على آل إبراهيم إنك حميد مجيد اھ(1/ 512)۔
و فی الدر المختار : (و دعا) بالعربية، و حرم بغيرها (ِإلى قوله) (بالأدعية المذكورة في القرآن و السنة. لا بما يشبه كلام الناس) اھ(1/ 523)۔
و فیه أيضاً : لا يوجب فسادا و لا سهوا بل إساءة لو عامدا غير مستخف اھ(1/ 473)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 32867کی تصدیق کریں
0     2065
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام رقم سےسلوائے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • جماعت شروع ہونے کے بعد پیشاب شدت سے آجائے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا - حالتِ روزہ میں شیو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نقاب اوڑھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کراہت تحریمی سے ادا کی ہوئی نماز کا اعادہ کب واجب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 5
  • کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک سورت مکرر پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • سودی لین دین کرنے والے شخص کی امامت مٰیں نمازپڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • سائنس سے اسلام کی حقانیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • اجتہاد کے شرائط واہلیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • سنتوں کے دوران امام صاحب کا منبر پر بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات