۱۔کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی جنازے میں شیعہ حضرات شریک ہوں تو اس جنازہ میں شریک ہونا اور امامت کرنا کیسا ہے؟
۲۔نماز جنازہ کے بعد دعا کا کیا حکم ہے؟ اگر کسی نے کروا دی تو اس کا کیا حکم ہے ؟
۱۔میت اگر کسی مسلمان شخص کی ہو ، اس میں سنی ، شیعہ سب طرح کے لوگ شریک ہوں تو سنی مسلمانوں کے لۓ ایسے جنازے میں شریک ہونا بھی جائز اور درست ہے، تاہم اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہو تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ حکمِ شرعی معلوم کر سکتے ہیں۔
۲۔ نماز جنازہ خود ایک دعا ہے، اس لۓ اس کے بعد دعا کرنا درست نہیں، بلکہ بدعت ہے، تاہم اگر کسی نے لاعلمی میں دعا کرادی ہو تو اس کو تو بہ و استغفار کرنا چاہیۓ اور آئندہ احتیاط کرنی چاہیۓ۔
فى مرقاة المفاتيح : و لا يدعو للميت بعد صلاة الجنازة لأنه يشبه الزيادة في صلاة الجنازة اھ (5/ 431)۔
و في الدر المختار : (و هي فرض على كل مسلم مات خلا) أربعة (بغاة ، و قطاع طريق) فلا يغسلوا ، و لا يصلى عليهم الخ (2/ 210)