میت کی ،اپنا جنازہ پڑھانے کی وصیت کا کیا حکم ہوگا؟ جبکہ محلے کا امام موجود ہو۔
میت کی اس قسم کی وصیت پر عمل کرنا شرعاً لازم اور ضروری نہیں ہوتا ، البتہ اگر میت کا ولی میت کی وصیت کے مطابق عمل کرنا چاہے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔
في حاشية ابن عابدين : تحت (قوله : و الفتوى على بطلان الوصية) عزاه في الهندية إلى المضمرات : أي لو أوصى بأن يصلي عليه غير من له حق التقدم ، أو بأن يغسله فلان لا يلزم تنفيذ وصيته ، و لا يبطل حق الولي بذلك اھ (2/ 221)۔