السلام علیکم! اگر کوئی استاذ قرآن کریم کا درس دے رہا ہو اور اسی دوران نمازِ جنازہ حاضر ہوجائے تو اسے درس جاری رکھنا چاہیۓ یا نمازِ جنازہ میں شریک ہو جائے؟
اگر درسِ قرآن کے دوران جنازہ حاضر ہو جائے تو استاد کو درس موقوف کرکے نمازِ جنازہ میں شریک ہو جانا چاہیۓ ، نمازِ جنازہ ادا کرکےدوبارہ اپنا درس جاری رکھے۔
في بدائع الصنائع : و الإجماع منعقد على فرضيتها أيضا إلا أنها فرض كفاية إذا قام به البعض يسقط عن الباقين اھ (1/ 311)۔