توحید

اللہ نور السموت والارض کا کیا مطلب ہے ؟

فتوی نمبر :
35439
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / توحید

اللہ نور السموت والارض کا کیا مطلب ہے ؟

(1) اللہ نور السموت والارض کا کیا مطلب ہے؟ (۲) حضور صلی اللہ علیہ وسلم رب کا نور ہیں" یہ عقیدہ درست ہے ؟ (۳) :میں عیسی علیہ السلام " اللہ کی روح ہیں " یہ صحیح ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1): مذکور آیت میں نور بمعنی "منور " یعنی اسم فاعل کے معنی میں ہے، اور آیت کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی آسمانوں اور زمینوں کو نور بخشنے والے اور روشن کرنے والے ہیں۔ (معارف القرآن ج ۶ / ص ۴۲۲)۔
(۲): حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات کے لحاظ سے نہ صرف نوع بشر میں داخل ہیں ،بلکہ افضل البشر ہیں، بلکہ نوع انسانی کے سردار ہیں ،اور اسی طرح حضور صفت ہدایت کے لحاظ سے ساری انسانیت کیلئے نور ہیں، جو اللہ کی طرف سے وحی کے ذریعہ ذات باری سے مستفاد ہے، اور سوال میں مذکور جملہ اسی معنی میں استعمال ہوتا ہے، جو شرعاً بھی درست ہے، مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذات اقدس کو اللہ تعالی کے نور میں سے ایک نور سمجھنا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی کے نور کا جزء قرار دینا مشرکانہ عقیدہ ہے، اس لئے اس سے اجتناب کر نالازم ہے۔
(۳) :واضح ہوکہ اہل عرب کے عرف میں جب کسی شئی کی طہارت اور پاکیزگی کو بیان کرنا مقصود ہو تا تو بطور مبالغہ اس پر روح کا اطلاق کر دیا جاتا تھا، چنانچہ حضرت عیسی علیہ و علی نبینا الصلوة السلام کی پیدائش میں چونکہ کسی باپ کے نطفہ کا دخل نہیں تھا، بلکہ وہ صرف اللہ جل شانہ کے ارادہ اور کلمہ "کن" کے نتیجے میں پیدا ہوئے، اس لئے وہ اپنی طہارت و نظافت میں درجہ کمال تک پہنچے ہوئے تھے، اسی وجہ سے عرف کے محاورہ کے مطابق ان کو روح کہا گیا، اور انکی تعظیم و تشریف کیلئے اللہ کی طرف انکی نسبت کرتے ہوئے انہیں " روح اللہ " کہا گیا، لہذا اس معنی میں عیسی علیہ و علی نبینا الصلوة والسلام کو "روح اللہ " کہنے میں شرعا ًکوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في ملتقى أهل اللغة: الفائدة الثانية وصف الرسول صلی اللہ علیہ وسلم بانہ نور من نور الله ان اريد به انہ نور ذاتي من نور الله فهو مخالف القرآن الدال على بشریته و ان ارید بانه نور باعتبار ماجاء به الوحي الذي صار سببا لهداية من شاء من الحق فهذا صحيح اھ(10/63)۔
وفي مجلة البحوث الإسلامية :ثانيا: اعتقادا أن الرسول صلی اللہ علیہ وسلم ليس كمثل البشر بل هو نور من نور الله الذاتي ليس هذا الاعتقاد صحیحالانه مخالف للقرآن فقد بین الله بشریتہ و مایمتاز به على البشر بقوله تعالى (قل انما انا بشر مثلكم يوحٰي الیى) الآية الخ (37/118)۔
وفي عمدة الرعاية على حاشية شرح الوقاية : تحت (قوله بعلى المشى الى بيت الله) قوله الى بيت الله المراد به اذا اطلق الكعبة واضافة البيت إلى الله للتشريف و لهذا المعنى يقال للمسجد بيت الله ولسيدنا عيسى عليه السلام روح الله وكلمته الخ (2/262)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمداکرام ہارون عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35439کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے ؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توحید 0
  • اللہ تعالیٰ کیلئے (اوپر والا) کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • توحید بالصفات

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • عذاب قبر سے متعلق عقیدہ - کیا عذاب قبر برحق ہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’لو نجٰی أحد من عذاب القبر لنجٰی سعد بن معاذ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   توحید 2
  • عذاب قبر برحق ہے - عالم برزخ کہاں ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وسیلہ کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توحید 0
  • حیات انبیاء و اولیاء

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر

    یونیکوڈ   توحید 0
  • اس کائنات کا خالق اللہ ہے، تو دیگر کائنات کا خالق کون؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر مبارک میں حضور پر نور ﷺ کی حیات

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر حق ہے

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کلام اللہ صوت اور حروف سے منزہ ہےیا نہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر میں صرف روح کو عذاب دیا جاتا ہے یا جسم کو بھی

    یونیکوڈ   توحید 1
  • کیا اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ صفات کی بھی عبادت مطلوب ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وجود باری تعالیٰ کے بارے میں شک پیدا ہونا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • صفاتِ باری تعالی کے بارے میں درست اور صحیح موقف

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’میں اللہ کو نہیں مانتا’’ اور ہاں میں مسلمان نہیں ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   توحید 1
  • عام روز مرہ کے کاموں میں کسی سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کیا حضورﷺ اور علی رضی للہ عنہ کو مولی کہنا شرک کے زمرے میں آتاہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • معمولی باتوں پر اللہ کا واسطہ دینا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کسی چیز پر اللہ کا یا کسی اور مذہب کا نام ظاہر ہوجانا، کیا اس مذہب کے حقانیت پر ہونے کی دلیل مان سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • اللہ نور السموت والارض کا کیا مطلب ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کیا کمائی کے مزید راستے تلاش کرنا توکل کے منافی ہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
Related Topics متعلقه موضوعات