کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام! اس مسئلہ کے بارے میں کہ نصابی کتب میں روایت ملتی ہے کہ رسول الله ﷺپر ایک عورت کوڑا پھینکتی تھی ،ایک دن اس نے کوڑانہ پھینکا تور سول اللہ ﷺ اس کےگھر تشریف لے کر گئے تو وہ عورت بیمار تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے گھر کوصاف کیا ،پانی بھرا ، تو وہ عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق دیکھ کر مسلمان ہو گئی-
کیا یہ حدیث ہے یا سنی سنائی بات ہے یا گور نمنٹ کا نصاب ہی اس کا حوالہ ہے ؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
مذکور قصہ تلاشِ بسیار کے باوجود ہمیں مستند کتبِ حدیث میں نہیں مل سکا، لہذا بغیر کسی معتبر سند کے مذکورقصہ کو حضور اکرم ﷺ کی طرف منسوب کر کے بیان کرنے سے احتراز کرنا چاہئے ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھر والوں کا ایک فقیر کی مدد کرنے والے واقعہ کی تحقیق
یونیکوڈ من گھڑت احادیث 0