من گھڑت احادیث

معراج کی رات آپﷺ کا تین مقامات پر نماز پڑھنے کے متعلق روایت کی تحقیق

فتوی نمبر :
70833
| تاریخ :
2024-02-11
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / من گھڑت احادیث

معراج کی رات آپﷺ کا تین مقامات پر نماز پڑھنے کے متعلق روایت کی تحقیق

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا یہ بات درست ہے کہ معراج کی رات مکہ مکرمہ سے بیت المقدس کی طرف جاتے ہوئےراستے میں حضرت جبریلؑ نے نبی کریمﷺکو تین مقامات پر نماز پڑھنے کےلیے کہا اور آپﷺنے نماز ادا فرمائی:
1-مدینہ منورہ کی پاک سر زمین میں،جس کی طرف مسلمانوں کی ہجرت ہونے والی تھی۔
2-طور پہاڑ پر،جہاں اللہ تعالیٰ نےحضرت موسیؑ سے کلام فرمایا تھا۔
3-بیتِ لحم میں،جہاں حضرت عیسیؑ کی ولادت ہوئی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تلاشِ بسیار کے باوجودمعراج کی رات مکہ مکرمہ سے بیت المقدس جاتے ہوئےنبی کریمﷺکےمذکور تین مقامات پر نماز ادا فرمانے کا تذکرہ کسی صحیح سند کے ساتھ کتبِ حدیث میں ہمیں نہیں مل سکا، بلکہ "إسعاد الأخصا بذكر صحيح فضائل الشام والمسجد الأقصى" میں علامہ ابو عبدالرحمٰن المقدسی نےمعراج کی رات مدینہ منورہ اور بیت اللحم میں نبی کریمﷺ کی نماز پڑھنے سے متعلق روایت کو موضوع،من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے،لہذا بغیرتحقیق اس طرح کی روایات کےبیان کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحيح مسلم (1/ 145)
259 - (162) حدثنا شيبان بن فروخ، حدثنا حماد بن سلمة، حدثنا ثابت البناني، عن أنس بن مالك، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «أتيت بالبراق، وهو دابة أبيض طويل فوق الحمار، ودون البغل، يضع حافره عند منتهى طرفه»، قال: «فركبته حتى أتيت بيت المقدس»، قال: «فربطته بالحلقة التي يربط به الأنبياء»، قال " ثم دخلت المسجد، فصليت فيه ركعتين، ثم خرجت فجاءني جبريل عليه السلام بإناء من خمر، وإناء من لبن، فاخترت اللبن، فقال جبريل صلى الله عليه وسلم: اخترت الفطرة، ثم عرج بنا إلى السماء [ص:146]، فاستفتح جبريل، فقيل: من أنت؟ قال: جبريل، قيل: ومن معك؟ قال: محمد، قيل: وقد بعث إليه؟ قال: قد بعث إليه، ففتح لنا، فإذا أنا بآدم، فرحب بي، ودعا لي بخير. . . . . . .الخ
وفی إسعاد الأخصا بذكر صحيح فضائل الشام والمسجد الأقصى (2/ 16)
وقد ثبت في الصحيح ان النبي صلى الله عليه وسلم لما أتى بيت المقدس ليلة الاسراء صلى فيه ركعتين ولم يصل بمكان غيره أو زاره، وحديث المعراج فيه ما هو في الصحيح، وما هو في السنن، أو في المسانيد، وفيه ما هو ضعيف، وفيه ما هو من الموضوعات المختلقات مثل ما يرويه بعضهم فيه: (أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له جبرائيل: هذا قبر أبيك إبراهيم، انزل فصل فيه، وهذا بيت لحم، مولد أخيك عيسى انزل فصل فيه) وأعجب من ذلك، أنه روي فيه: "قيل له في المدينة: انزل فصل هنا" قبل أن يبني مسجده، وإنما كان المكان مقبرة للمشركين، والنبي صلى الله عليه وسلم بعد الهجرة إنما نزل هناك لما بركت ناقته هناك. فهذا ونحوه من الكذب المختلق باتفاق أهل المعرفة، وبيت لحم كنيسة من كنائس النصارى ليس في اتيانها فضيلة سواء كان مولد عيسى أو لم يكن، بل قبر إبراهيم الخليل عليه الصلاة والسلام لم يكن في الصحابة ولا التابعين لهم باحسان من يأتيه للصلاة عنده، ولا الدعاء ولا كانوا يقصدونه للزيارة أصلاً.الخ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70833کی تصدیق کریں
0     1254
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کے ہاتھ میں تنخواہ دینے سے منع کرنے والی روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   من گھڑت احادیث 0
  • کیا اسلام 1500 سال بعد ختم ہوجائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   من گھڑت احادیث 1
  • جو اللہ کے راستے نکلے گا اللہ اس کے گھر ہوگا - من گھڑت حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   من گھڑت احادیث 0
  • من گھڑت روایت کو درست حدیث سمجھ کر اس پر عمل کرنا

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضرت علیؓ کی محبت پر تمام لوگ جمع ہو جاتے - من گھڑت حدیث

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • قیامت کے قریب جمعہ کو پہلا رمضان اور دھماکے کی آواز

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 1
  • ایمان کی حفاظت سے متعلق ایک حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • سنار , درزی اور معمار سے متعلق حدیث

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضور ﷺ کی دعا سےمدفون میت کی بخشش کا واقعہ

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 1
  • بخاری شریف میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے جھوٹ بولنے کا ذکر

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • مروجہ قضائے عمری کاحکم

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کسی بھی مہینے کی اطلاع دینے والے کو حدیث میں جنت کی خوشخبری کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کیاتین جمعے چھوڑنے والا شخص کافر ہوجاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کیا عورت کا سر اگر ننگا ہو تو شیطان اس کے سر پر پیشاب کرتا ہے؟

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضور ﷺ پر کوڑا پھیکنے والی عورت کے قصہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کیا ایک امتی کے جہنم میں جانے پر پوری انسانیت سے اسکی پوچھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • معراج کی رات آپﷺ کا تین مقامات پر نماز پڑھنے کے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھر والوں کا ایک فقیر کی مدد کرنے والے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • رات کو پانی پینے کے متعلق حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
Related Topics متعلقه موضوعات