عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

الکحل ملی اشیاء استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
37048
| تاریخ :
2019-03-04
حظر و اباحت / حلال و حرام / عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء

الکحل ملی اشیاء استعمال کرنے کا حکم

السلام علیکم! آج کل بہت سی اشیاء جیسے شیمپو اورپرفیومیں الکوحل شامل ہیں کیا اسلام یں ان اشیاء کو استعمال کیا جاسکتا ہے یعنی حرام تو نہ ہوں گی؟ جزاک اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر تحقیق سے یہ معلوم کیا جائے کہ مذکور اشیاء میں ملایا جانے والا الکوحل کھجور یا انگور کی کسی قسم سے کشیدکیا گیا ہے، اور کیمیائی عمل کے ذریعے اس کی ماہیت کو بھی تبدیل نہیں کیا گیا، تو ایسی صورت میں الکوحل ملی اشیاء کا استعمال شرعاً ناجائز اور حرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ اگر یہ الکوحل انگور وکھجور کے علاوہ دیگر اشیاء جیسا کہ جو، آلو، گندھک یا کسی دوسرے پھل، پھول یا سبزی سے کشید کیا گیا ہو تو اس کا استعمال مختلف فیہ ہے، اسی بناء پر ایسے الکوحل ملے ہوئے پرفیوم، شیمپو وغیرہ استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملۃ فتح الملہم: وبہٰذا تبین حکم الکحول المسکرۃ التی عمت بہا البلولی الیوم فانہا تستعمل فی کثیر من الاودیۃ والعطور، والمرکبات الاخری فانہا ان اتخذت من العنب والتمر فلا سبیل الی حلتہا او طہارتھا وان اتخذت من غیرہا فالامر فیہا سہل اھـ (ج ۳ ص:۳۰۸)۔
وفی فقہ البیوع: اما استعمال الکحول الخارجی لغیر التداوی فی مثل العطور والحبر والاصباغ، فیتوقف حکمہ علی کونہ نجسا او طاہرا، وقد ثبت من المذہب الحنفیۃ المختاران غیر الاشربۃ الاربعۃ (المصنوعۃ من التمر او العنب) لیست نجسۃ، وبما ان الکحول المستخدمۃ للاستعمال لیست داخلۃ فی الاشربۃ الاربعۃ فانہا لیست بنجسۃ فی قول ابی حنیفۃ وابی یوسف رحمہما اللہ ولذالک یجوز استعمال العطور، والحبر والاصباغ، ونحوہا التی توجد فیہا الکحول اھـ (ج ۱ ص:۲۹۴)۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالواجد وزیرمحمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37048کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • الکحل ملی اشیاء استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملی دواؤں اور خوشبو کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سیلز مین کے پاس میڈیکل اسٹاف کو دینے والے تحائف کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مقروض و محتاج آدمی کا کسی سرکاری ذمہ دار کےواسطہ سے ، سرکاری خزانے سے رقم لیکر قرض ادا کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر قانونی طور پر بغیر میٹر کےگیس استعمال کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • تبت کریم لگا کر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پر فیوم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکحل ملا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سونے کا پانی چڑھی ہوئی اشیاء کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ذاتی دکانوں پر بنانے ہوئے مصلے کا ملبہ اپنے استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملا ماؤتھ واش استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مرد کے لئے پلاٹینیم کی انگوٹھی پہننے اور معتدہ بیوی اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • خاوند کا اپنی بیوی کو یکہنا کہ: یہ زیور تم پر حرام ہے،پھر اسے دوبارہ دیدینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بھنگ (Cannabis) (چرس - گردہ) حرام ہے کیا؟

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آلو کی فصل ختم ہونے تک اس کی ذخیرہ اندوزی کرنا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • الکوحل ملے پرفیوم کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مری بیوری کمپنی کے پروڈکٹ استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ڈاؤ صابن استعمال کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • حرام خور سے کوئی چیز گفٹ وغیرہ لینا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بجلی میٹر کی رفتار کم کروانا

    یونیکوڈ   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن اشیاء میں سور کی چربی شامل ہو ان کے استعمال کرنے کا حکم- ویڈیو گیمزکا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   عام استعمال کی حلال و حرام اشیاء 0
Related Topics متعلقه موضوعات