۱۔ اگر میں نماز کے لۓ ٹوپی پہنو ں ، اور میرے سر کے بال میرے ماتھے پر ہوں ، کیا اس سے نماز میں کوئی حرج ہوتا ہے؟
۲۔ کیا ہاف (sleeves) والی شرٹ کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے؟ جبکہ(sleeves) کہنیوں سے اوپر ہوں، نیز اگر مجبوراً ایسا کرنا پڑ جائے تو کیا حکم ہے؟
۳۔ اگر ہاف (sleeves) والی شرٹ میں نماز پڑھ لی جائے تو وہ ہو جائے گی ؟
۱۔ اگر یہ بال اس قدر گنجان نہ ہوں کہ جو پیشانی کو زمین پر لگنے سے رکاوٹ محسوس ہوتے ہوں ، تب تو اس صورتِ میں بلاکراہت نماز جائز اور درست ادا ہوگی، ورنہ قصداً ایسا کرنا مکروہ ہے اور اس طرزِ عمل سے احتراز بھی لازم ہے۔
۲، ۳۔ مجبوراً ایسے لباس میں اگرچہ نماز بلاکراہت ادا ہوجائےگی ، مگر قصداً اور سستی و کوتاہی کی بناء پر ایسے لباس میں نماز کی ادائیگی مکروہ ہے۔
فی الدر المختار : (كما يكره تنزيها بكور عمامته) إلا بعذر (إلی قوله) (أما إذا كان) الكور (على رأسه فقط وسجد عليه مقتصرا) أي و لم تصب الأرض جبهته و لا أنفه على القول به (لا) يصح لعدم السجود اھ (1/ 500)۔
و فی الفتاوى الهندية : و لو صلى رافعا كميه إلى المرفقين كره .كذا في فتاوى قاضي خان اھ (1/ 106)۔
جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم
یونیکوڈ مکروھات نماز 0