کیا نماز کے دوران اگر بازوں کے کفوں کو جان بوجھ کر موڑا رکھا جائے ، تو کیا یہ آداب نماز کے خلاف نہیں ہے؟ کیونکہ کچھ لوگ اس بات کو جائز سمجھتے ہیں۔
براہِ کرم شرع کی روشنی میں جواب دیں!
نماز میں مذکورہ عمل اختیار کرنا شرعاً مکروہ اور خشوع میں کمی کا سبب ہے، اس سے بچنا چاہیئے۔
ففی مراقی الفلاح: یكره للمصلی سبعة وسبعون شیئا (إلی قوله) وتشمیر کمیه عنهما، وتشمیر کمیه للنهی عنه لما فیه من الجفاء للخشوع اھ ( ۱۲۶) واللہ أعلم بالصواب!
جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم
یونیکوڈ مکروھات نماز 0