کیا بم بلاسٹ میں مارے جانے والے مسلمان شہید کے زمرے میں آئیں گے ؟ چاہے زندگی میں ان کے اعمال کیسے بھی رہے ہو ؟
’’ بم بلاسٹ‘‘ میں مارے جانے والے مسلمان چونکہ بے گناہ اور ظلماً قتل کیے جاتے ہیں، لہٰذا ایسے مارے جانے والے مسلمان اگر چہ گناہ گار ہوں، بلاشبہ حقیقی شہید کے زمرے میں آئیں گے۔
فی فتح القدير للكمال ابن الهمام : قتل ظلما من أهل أو البغي أو قطاع الطريق بأي آلة كانت و بجارح من غيرهم و لم تجب بقتله دية بنفس القتل اھ (2/ 143)-