آداب حرمین

دوران حج کہنا" مجھے نماز پڑھنے کا دل نہیں چاہتا، مجھے گھر جانا ہے"

فتوی نمبر :
4020
| تاریخ :
آداب / شعائر اسلام / آداب حرمین

دوران حج کہنا" مجھے نماز پڑھنے کا دل نہیں چاہتا، مجھے گھر جانا ہے"

2004 میں حج کے دوران پریشانی کی حالت میں میں نے مذکور جملے کہے ' مجھے نماز پڑھنے کا دل نہیں چاہتا، مجھے گھر جانا ہے، میں مزید برداشت نہیں کرسکتا" ظاہر ہے ان الفاظ سے میرا ارادہ اسلام یا کسی اور فرائض سے انکار کرنا نہیں تھا، ان علماء کرام نے یہ فتوٰی دیا ہے کہ ان الفاظ سے نہ کوئی کافر ہوتا ہے اور نہ نکاح ٹوٹتا ہے: مفتی ابراھیم ڈیسانی( جنوبی افریقہ) ، دار العلوم دیوبند، جامعۃ العلماء(جنوبی افریقہ) مفتی محمد ابن ادم (یوکے) شیخ ریاض الحق (یوکے)۔
جبکہ مجلس العلماء (جنوبی افریقہ ) نے یہ فتوی دیا ہے کہ ان الفاظ سے کفر ہو گیا، اور نکاح بھی ٹوٹ گیا ، میری بیوی نے تجدید نکاح سے انکار کردیا یہ کہتے ہوئے کہ مجھے اکثریت کو دیکھنا ہے، کیا شریعت میں کثرت قول کی کوئی حیثیت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور کلمات سے اگر واقعۃً سائل کا ارادہ کسی فرض کا انکار یا اسلام سے بیزاری کا نہیں تھاتو یہ موجب کفر نہیں، اور نہ ہی محض ان کلمات کی وجہ سے ان کے نکاح پر کچھ اثر پڑا ہے،تاہم اس سے اہانت بیت اللہ وفرائض کا وہم ضرور پیدا ہوتا ہے، اس لئے اس پر توبہ واستغفار چاہیئے، اور آئندہ کے لئے اس قسم کے الفاظ دہرانے سے احتراز بھی چاہیئے، اور اگر مجلس العلماء جنوبی افریقہ سے جاری ہونے والے فتوی کی کاپی ایک میل کردی جائے تو اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی اللباب فی شرح الکتاب: للأكثر حكم الكل في كثير من الأحكام الخ (ج2 صـ212، ط: المکتب العلمیۃ بیروت)۔
واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رانا سلطان محمود عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 4020کی تصدیق کریں
0     251
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ا روضہ مبارک کا بیت اللہ سے اور مکہ کا مدینہ سے افضل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب حرمین 0
  • مسجد حرام میں لوگوں کے چھوڑے ہوئے جوتوں کو پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب حرمین 0
  • جس دکان میں گانے، فلمیں وغیرہ ڈاؤن ہوتی ہوں اس کا نام ’’مدینہ موبائل کمیونکیشن‘‘ رکھنا

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • غیر مسلموں کا مکہ یا مدینہ میں داخل ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب حرمین 2
  • مشرق کی رخ بنے ہوئے باتھ رومز کا حکم

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • کیا زم زم کے پانی میں عام پانی ملانے سے وہ پانی زم زم بن جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • دوران حج کہنا" مجھے نماز پڑھنے کا دل نہیں چاہتا، مجھے گھر جانا ہے"

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • علاقہ کی مسجد کا نام مسجدنبوی رکھنا

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • خانہ کعبہ کی تصویر والا کپڑا گھر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • مسجد نبوی میں بچہ کے پیشاب کرنے پر کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
Related Topics متعلقه موضوعات