آداب حرمین

مشرق کی رخ بنے ہوئے باتھ رومز کا حکم

فتوی نمبر :
65238
| تاریخ :
2023-06-12
آداب / شعائر اسلام / آداب حرمین

مشرق کی رخ بنے ہوئے باتھ رومز کا حکم

السلام علیکم !
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
سائل نے اپنا گھر تعمیر کروایا ،باتھروم میں کموڈ ( پاتھ) پہ جب بیٹھتے ہیں، تو چہرہ مشرق کی طرف ہوتا ہے ،اور پیٹھ کعبہ شریف کی طرف، ایک مولوی صاحب نے کہا : چاروں باتھروم توڑ کر دوبارہ بنوا ؤ،یہ گناہ ہے ،قرآن وسنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں !اللہ کریم جزائے خیر عطا فرمائے !منجانب :محمد شعیب۔


الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنا یا پیٹھ کرنا گنا ہ ہے ،جس پر احادیث ِ مبارکہ میں ممانعت وارد ہوئی ہے،لہذا سائل کو چاہیئے کہ مذکور بیت الخلاؤں کو توڑ کر درست سمت یعنی شمالاً جنوباً بنالے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری: عن ابی ایوب الانصاری ۔رضی اللہ عنہ۔ قال : قال رسول اللہ ﷺ : اذا اتی احدکم الغائط فلایستقبل القبلة ولایولھا ظھرہ ، شرقوا او غربوا اھ ( ٢٦/١)
وفی صحیح مسلم: عن ابی ایوب الانصاری ۔رضی اللہ عنہ۔: ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال : "اذا اتیتم الغائط فلاتستقبلوا القبلة ،ولاتستدبروھا ببول ولاغائط ،ولکن شرقوا او غربوا " اھ ( 1/224)۔
وفی الدر المختار : کرہ تحریماً استقبال القبلۃ واستدبارھا لاجل بول او غائط ولو فی بنیان لاطلاق النہی اھ(٣٤١/١) والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65238کی تصدیق کریں
0     697
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ا روضہ مبارک کا بیت اللہ سے اور مکہ کا مدینہ سے افضل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب حرمین 0
  • مسجد حرام میں لوگوں کے چھوڑے ہوئے جوتوں کو پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب حرمین 0
  • جس دکان میں گانے، فلمیں وغیرہ ڈاؤن ہوتی ہوں اس کا نام ’’مدینہ موبائل کمیونکیشن‘‘ رکھنا

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • غیر مسلموں کا مکہ یا مدینہ میں داخل ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب حرمین 2
  • مشرق کی رخ بنے ہوئے باتھ رومز کا حکم

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • کیا زم زم کے پانی میں عام پانی ملانے سے وہ پانی زم زم بن جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • دوران حج کہنا" مجھے نماز پڑھنے کا دل نہیں چاہتا، مجھے گھر جانا ہے"

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • علاقہ کی مسجد کا نام مسجدنبوی رکھنا

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • خانہ کعبہ کی تصویر والا کپڑا گھر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • مسجد نبوی میں بچہ کے پیشاب کرنے پر کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
Related Topics متعلقه موضوعات