مجھے ہاتھ لرزنے کی بیماری ہے،مجھے کسی ڈ اکٹر نے بتایا ہے کہ میں تھوڑی مقدار میں شراب استعمال کروں ،اس سے فرق پڑ جائے گا، تو کیا میں استعمال کر سکتا ہوں یا نہیں؟ بہت دوائیاں استعمال کی ہیں فرق نہیں پڑا۔
سائل نے جس مرض کا ذکر کیا ہے اگر واقعۃً حلال دواؤں میں اس کا علاج نہ ہو ،مسلمان ڈاکٹروں کا بورڈ اس پر متفق ہوجائے کہ اس مرض کا علاج سوائے شراب کے اور کسی چیز میں نہیں ہے، اور شراب کی اس قدر مقدار سے مرض کے ٹھیک ہونے کا بھی قوی اور غالب گمان ہو تو ایسی صورت میں اتنی مقدار میں شراب کی استعمال کرنا جائز ہے جس سے شفاء مل جائے۔
کما فی الدرالمختار: وکذا کل تداوٍ لا یجوز الا بطاہر وجوزہ فی النہایہ بمحرّم اذا أخبرہ طبیب مسلم أن فیہ شفاءً ولم یجد مباحا یقوم مقامہ۔ قلت: وفی البزازیہ ومعنی قولہ۔ؑ۔’’ان اللہ لم یجعل شفاء کم فیما حرم علیکم ‘‘ نفی الحرمۃ عند العلم بالشفاء دل علیہ جواز شربہ لإزالۃ العطش اھـ (ج۶،ص۳۸۹)۔
وفی ردالمختار تحت (قولہ وجوزہ فی النہایہ الخ)ونصہ وفی التہذیب: یجوز للعلیل شرب البول والدم والمیتۃ للتداوی اذا اخبرہ طبیب مسلم ان شفاء ہ فیہ، ولم یجد من المباح ما یقوم مقامہ، وان قال الطبیب یتعجل شفاؤک بہ فیہ وجہان، وہل یجوز شرب القلیل من الخمر للتداوی؟فیہ وجہان کذا ذکرہ الامام التمر تا شی اھـ قال فی الدر المنتقی بعد نقلہ ما فی النہایہ: وأقرہ فی المنح وغیرھا وقدمناہ فی الطہا رۃ والرضاع ان المذھب خلافہ ( الی قولہ) (قو لہ نفی الحرمۃ عند العلم بالشفاء) ای حیث لم یقم غیرہ مقامہ کما مر وحاصل المعنی حینئذ: ان اللہ تعالی اذن لکم بالتداوی ،وجعل لکل داء دواء، فاذا کان فی ذلک الدواء شیٔ محرم وعلمتم بہ الشفاء، فقد زالت حرمۃ استعمالہ لانہ تعالی لم یجعل شفاء کم فیما حرم علیکم اھـ (ج۶،ص۳۸۹)۔ واللہ اعلم باالصواب
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0