السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
میں آنکھ کے ڈارک سرکل (Dark Circle) کی ٹریٹمنٹ کرانا چاہتی ہوں یا سرجری جو ڈاکٹر بولے ، 15 منٹ کی ہوتی ہے اور بہت عام ہوگئی ہے اور یوٹیوب پر بھی دکھاتے ہیں، اپنے اور اپنے شوہر کیلئے کرانا چاہتی ہوں، کیونکہ اس فتنہ کے دور میں انہیں اچھی لگوں ، میں پہلے بہت modern تھی ،مگر شادی کے بعد اب پردہ کرتی ہوں ، شادی کو سات سال ہوگئے ہیں ، میرے 3 بیٹے ہیں ، چھوٹی عمر میں شادی ہوئی اور میرے شوہر کی اجازت ہے یہ ٹریٹمنٹ کیلئے ،مگر ہم دونوں میاں بیوی اپنے دین سے بہت محبت کرتے ہیں، اس لئے ہم فتوی لینا چاہتے ہیں، تاکہ ہم کسی بھی گناہ کے ذمہ دار نہ ہوجائیں اور میں پردہ اللہ کی رضا کیلئے اور صرف اپنے شوہر کیلئے کرتی ہوں کہ ان سے آخرت میں سوال ہوگا، نئے کپڑے پہنتی ہوں گھر میں اور اپنے شوہر کو اچھی لگوں اور ان کی خوشی کیلئے تیار ہوتی ہوں اور اپنے آپ کو بہتر سے بہتر رکھنے کی اور دکھنے کی کوشش کرتی ہوں ،تاکہ اس فتنہ کے دور میں اپنے شوہر کے دل میں جگہ برقرار رکھ سکوں ، میں ابھی بوڑھی نہیں ہوں اور نہ ہی منہ پر جھریاں ہیں اور میں ابھی 30 کی عمر کے باہر ہو چکی ہوں اور آگے بھی مزید بچوں کا ارادہ ہے اور میرا چھوٹا بیٹا 9 مہینے کا ہے اور اسلام میں اجازت نہیں بچوں میں وقفہ کرنے کا اسلئے ہم نے وقفہ نہیں دیا اور میرے شوہر قرآن کےحافظ ہیں اور میرے 4 بچے ضائع ہو گئے اور میرے چہرے پر اس لئے ڈارک سرکل ہوئے جبکہ میری عمر نہیں اتنی ،کیونکہ میرا دوسرا بیٹا علاج سے ہوا ہے تین بچے ضائع ہونے کے بعد اور 2 مہینے بیڈ ریسٹ پر تھی ، والدہ کے گھر شوہر کی اجازت سے ڈاکٹر نے بولا تھا اور ہر ہفتہ انجکشن لگتے تھے، تاکہ بچہ ضائع نہ ہو اور بیمار رہی ہوں ہسپتال میں ایڈمٹ ہو کر رہا کرتی تھی ، پھر 9 ماہ کا پہلا دن لگتے ہی دوسرا آپریشن کرایا ڈاکٹر نے، پھر دوسرے دن جب ہسپتال میں شیشہ میں اپنا چہرہ دیکھا تو یقین نہیں آیا کہ 2 لائن آنکھوں کی نیچے جو گال تک آرہی تھی تو بہت روئی اور اپنے شوہر کو بھی دکھایا کہ شاید سوجن ہے ، تین دن کے بعد اثر جائیگا مگر نشان ابھی بھی رہ گئے ہیں اور جسکی وجہ سے چہرہ سویا ہوا، تھکا ہوا، اداس لگتا ہے، جبکہ پہلے خواتین بہت تعریف کرتی تھی میرے چہرے کو دیکھ کر تو لہذا میں اپنے چہرے کو اچھا دکھنے کیلئے اپنے شوہر کی رضامندی سے دین ِ اسلام کے دائرے میں رہ کر یہ ٹریٹمنٹ کرنا چاہتی ہوں ، توآپ مجھے اس پیغام کو پڑھ کر فتوی دیجئے تاکہ میں کسی گناہ کی مستحق نہ ٹھر جاؤں اور ٹریٹمنٹ کروا سکوں۔
صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کا چہرہ ڈارک سرکل کی وجہ سے بد نما اور عیب دار نظر آتا ہو اور ٹریٹمنٹ اور سرجری کی صورت میں چہرے کی ہیئت تبدیل ہو کر مردانہ مشابہت وغیرہ پیدا نہ ہوتی ہو اور سائلہ کا اس سے مقصد بھی محض شوہر کیلئے زیب و زینت و بناؤ سنگھار اختیار کر کے جازب نظر ہونا ہو تو ایسی صورت میں مذکور ڈارک سرکلز ختم کروانے کی گنجائش ہے ۔
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0