علاج و دواء

حمل کے متعلق بیماری کامعلوم ہونے پر حمل ساقط کرنا

فتوی نمبر :
76746
| تاریخ :
2024-07-21
معاشرت زندگی / علاج و معالجہ / علاج و دواء

حمل کے متعلق بیماری کامعلوم ہونے پر حمل ساقط کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر آپ کو معلوم ہو کہ آپ کے بچے کو تھیلیسیمیا میجر ہے تو کیا اسقاط حمل کرانا جائز ہے؟اس حالت میں آپ حمل کے کتنے ہفتوں میں اسقاط حمل کروا سکتے ہیں؟براہِ مہربانی انگریزی میں جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر بچے کی میڈیکل رپورٹ میں " تھیلیسیمیا میجر" ہونے کی حتمی یا ظن غالب کے طور پر تشخیص ہو چکی ہو اور دین دار ماہر معالج اسقاطِ حمل کی تجویز دے تو ایسی صورت میں چار ماہ سے قبل اسے ساقط کرنے کی گنجائش ہے البتہ اگر حمل کی مدت چار ماہ یا اس سے زیادہ ہو تو اس صورت میں حمل ساقط کرنا گناہِ کبیرہ اور ایک انسانی جان کے قتل کے مترادف ہے، جس سے بہر صورت اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی حاشية ابن عابدين: (قوله وقالوا إلخ) قال في النهر: بقي هل يباح الإسقاط بعد الحمل؟ نعم يباح ما لم يتخلق منه شيء ولن يكون ذلك إلا بعد مائة وعشرين يوما، وهذا يقتضي أنهم أرادوا بالتخليق نفخ الروح وإلا فهو غلط لأن التخليق يتحقق بالمشاهدة قبل هذه المدة كذا في الفتح، وإطلاقهم يفيد عدم توقف جواز إسقاطها قبل المدة المذكورة على إذن الزوج. وفي كراهة الخانية: ولا أقول بالحل إذ المحرم لو كسر بيض الصيد ضمنه لأنه أصل الصيد فلما كان يؤاخذ بالجزاء فلا أقل من أن يلحقها إثم هنا إذا سقط بغير عذرها اهـ قال ابن وهبان: ومن الأعذار أن ينقطع لبنها بعد ظهور الحمل وليس لأبي الصبي ما يستأجر به الظئر ويخاف هلاكه. ونقل عن الذخيرة لو أرادت الإلقاء قبل مضي زمن ينفخ فيه الروح هل يباح لها ذلك أم لا؟ اختلفوا فيه، وكان الفقيه علي بن موسى يقول: إنه يكره، فإن الماء بعدما وقع في الرحم مآله الحياة فيكون له حكم الحياة كما في بيضة صيد الحرم، ونحوه في الظهيرية قال ابن وهبان: فإباحة الإسقاط محمولة على حالة العذر، أو أنها لا تأثم إثم القتل اهـ. وبما في الذخيرة تبين أنهم ما أرادوا بالتحقيق إلا نفخ الروح، وأن قاضي خان مسبوق بما مر من التفقه، والله تعالى الموفق اهـ كلام النهر ح. (3/ 176)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76746کی تصدیق کریں
0     794
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حجامہ کروانا کیسا ہے ؟ مفتی زرولی خان صاحب کا کہنا ہے کہ یہ متروک سنت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 6
  • عورت کا نوکری کرنا کن شرائط کے ساتھ جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 1
  • بطورعلاج شراب کا استعمال جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • 19 ہفتے کی حمل کو طبی وجوہات کی بناء پر ضائع کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • عرق النساء کا علاج ، طبِ نبوی سے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • کیا دانتوں کی فلنگ کروانا جائز ہے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
  • چار ماہ سے قبل حمل گرانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • پچھنے(حجامہ)لگوانے کیلۓ مستحب ایام

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • مرد و خواتین کے مخلوط علاج والے ہسپتال میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • گھریلو ناراضگیاں دور کرنے کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • اسکن فلر ، بوٹوکس اور اسٹیم سیل لگانےکا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • حمل کے متعلق بیماری کامعلوم ہونے پر حمل ساقط کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • نفسیاتی مریض کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • شوہر کو نشہ سے روکنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
  • کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • جوانی میں بال سفید ہوجائیں تو سیاہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • عورت کے لیے نامحرم مردوں کے دانتوں علاج کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ڈاکٹرز کا کمیشن کی خاطر غیر ضروری ٹیسٹ لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • وہم کا علاج

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بیمار آدمی کے کاٹے ہوئے عضو کا کیا کیاجائے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوانا کیساہے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
  • اولاد نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے چیک کروانا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
Related Topics متعلقه موضوعات