منگنی

اپنی منگیتر سے میسج پر بات چیت کرنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
42333
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / منگنی

اپنی منگیتر سے میسج پر بات چیت کرنا جائز ہے ؟

السلام علیکم! حضرت ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ میری ایک مہینہ پہلے منگنی ہوئی ہے،اس کے بعد مجھے اس لڑکی (لڑکی عالمہ ہے) نے میسج کیا،نام وغیرہ پوچھا تو پتا چلا کہ یہ معاملہ ہے،میں نے اسے کہا بھی کہ کیا پتا ہمارا رابطہ کرنا جائز بھی ہے کہ نہیں؟ اس نے کہا کہ جائز ہے،کال پر جائز نہیں ہے،میں نے گھر والوں کو بھی یہ بات بتادی،گھر والوں نے کہا کہ بہت مشکل سے رشتہ ہوا ہے،اسے اب رابطہ ختم کرکے ناراض نہ کردینا،لڑکی میری پھوپھی زاد ہےمیری شادی اس عیدالفطر کے بعد طے ہے،اب میں کیا اس کے ساتھ رابطہ رکھ سکتا ہوں؟ اگر نہیں تو اس کا حل بتادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے لیے اپنی منگیتر سے میسج پر بھی غیر ضروری بات کرنا درست نہیں،بلکہ سائل کو چاہیے کہ نکاح ہوجانے سے قبل اپنی منگیتر کے ساتھ غیر ضروری بات کرنے سے اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: {فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ} [الأحزاب: 32]۔
وفی أحكام القرآن للجصاص: فيه أن لا تلين القول للرجال على وجه يوجب الطمع فيهن من أهل الريبة وفيه الدلالة على أن ذلك حكم سائر النساء في نهيهن عن إلانة القول للرجال على وجه يوجب الطمع فيهن ويستدل به على رغبتهن فيهم(5/ 229 ط: بیروت)۔
وفی الدر المختار: ولا يكلم الأجنبية إلا عجوزا عطست أو سلمت فيشمتها لا يرد السلام عليها وإلا لا انتهى،
وفی رد المحتار تحت: (قوله وإلا لا) أي وإلا تكن عجوزا بل شابة لا يشمتها، ولا يرد السلام بلسانه الخ(ج6 ص369 کتاب الحظر والاباحۃ ط: سعید)۔
وفیہ أیضاً: وينبغي أن لا يجوز إنشاده عند من غلب عليه الهوى والشهوة لأنه يهيجه على إجالة فكره فيمن لا يحل، وما كان سببا لمحظور فهو محظور اهـ.(ج6 ص350 کتاب الحظر والاباحۃ ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42333کی تصدیق کریں
0     772
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کرنے سے پہلے لڑکا ، لڑکی کا ایک دوسرےکو ایک نظر دیکھنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کی بات پکی کرنے کے بعد استخارہ کو بنیاد بنا کر رشتہ سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • عذر کی وجہ سے منگنی توڑی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کا وعدہ کرکے مکرجانے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • ایجاب و قبول کے بغیر منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگیتر سے فون پر بات کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کی غرض سے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگنی طے ہوجانے کے بعد اس کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • نکاح سے قبل منگیتر سے بات کر سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • اپنی منگیتر سے میسج پر بات چیت کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والدین کا بیٹے کی پسند کی جگہ نکاح نہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والد دیوبندی اور والدہ شیعہ ہو تو اس لڑکی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • بلاعذر منگنی توڑنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
Related Topics متعلقه موضوعات