جوا قمار

PrPal آنلائن ارننگ کمپنی کا حکم

فتوی نمبر :
42497
| تاریخ :
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جوا قمار

PrPal آنلائن ارننگ کمپنی کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مذکور (PrPal Online Earnung Company) کاروبار سود میں تو نہیں آتا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کمپنی کے تعارف طریقہ کاروبار کی تفصیل کا بغور جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے، کہ کمپنی کا اصل کاروبار جس کے لئے وہ لوگوں کو ممبر بننے کی دعوت دیتی ہے، ایڈز دیکھ کر کمائی کرنا ہے (چاہے ممبرشپ انویسٹمنٹ میں ہو یا نیٹ ورک مارکیٹنگ میں ہو) جس میں شرعی اعتبار سے کئی خرابیاں پائی جاتی ہیں، ایڈز دیکھنا کوئی ایسا عمل نہیں جسے اجارہ کا معقود علیہ قرار دیا جاسکے، اور ایڈز دیکھنے والے ممبر کو اس پر اجرت کا مستحق ٹھہرایا جاسکے، بہت سے اشتہارات غیر شرعی امور پر بھی مشتمل ہوتے ہیں، مصنوعی طریقہ سے ویوز کی تعداد کو بڑھا کر دکھا یا جاتا ہے جو کہ دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے، مذکور کمپنی کے ساتھ کاروبار کی خرابی اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے، جب اس میں نیٹ ورک مارکیٹنگ بھی پائی جاتی ہو، لہذا خود اس کمپنی کا ممبر بننا اور کسی دوسرے کو اس کا ممبر بننے کی دعوت دینا جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: هي) لغة: اسم للأجرة وهو ما يستحق على عمل الخير ولذا يدعى به، يقال أعظم الله أجرك. وشرعا (تمليك نفع) مقصود من العين (بعوض) حتى لو استأجر ثيابا أو أواني ليتجمل بها أو دابة ليجنبها بين يديه أو دارا لا ليسكنها أو عبدا أو دراهم أو غير ذلك لا ليستعمله بل ليظن الناس أنه له فالإجارة فاسدة في الكل، ولا أجر له لأنها منفعة غير مقصودة من العين بزازية وسيجئ الخ (6/4)
و فی ردالمحتار: (قوله مقصود من العين) أي في الشرع ونظر العقلاء، بخلاف ما سيذكره فإنه وإن كان مقصودا للمستأجر لكنه لا نفع فيه وليس من المقاصد الشرعية، وشمل ما يقصد ولو لغيره لما سيأتي عن البحر من جواز استئجار الأرض مقيلا ومراحا، فإن مقصوده الاستئجار للزراعة مثلا، ويذكر ذلك حيلة للزومها إذا لم يمكن زرعها تأمل. الخ (6/4)۔
و فی بدائع الصنائع: (ومنها) : أن يكون الربح جزءا شائعا في الجملة، لا معينا، فإن عينا عشرة، أو مائة، أو نحو ذلك كانت الشركة فاسدة؛ لأن العقد يقتضي تحقق الشركة في الربح والتعيين يقطع الشركة لجواز أن لا يحصل من الربح إلا القدر المعين لأحدهما، فلا يتحقق الشركة في الربح. الخ (6/59)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ابراہیم محمد داد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 42497کی تصدیق کریں
0     645
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھیل کے دوران ، کھلاڑی کا بذریعہ یونیفارم جوئے اور قمار کی تشہیر (Surrogate Advertising) کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   جوا قمار 0
  • بنک میں رقم رکھواکرانعامی قرعہ اندازی میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ (آریوویدک)کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • فری لانسنگ میں ٹیم بناکر کام کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • سو یپ فیس یا بروکر کمیشن نہ ہونے کی صورت میں فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 1
  • olymp" ٹریڈ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بیمہ پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بائنری ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • اسنوکر کلب کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • پیسے دے کر کرکٹ میچ کھیلنے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کار ریس اور گھوڑوں کی ریس میں جُوا لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • قرعہ اندازی میں جوئے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کرکٹ ٹورنامنٹ میں فریقین سے رقم لیکر جیتنے والی ٹیم کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • آن لائن نیٹ ورک مارکیٹنگ میں پیسے لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • "ریناٹس"کمپنی کا اشیاء کی فروختگی کیلئے ممبر در ممبر بنانا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • PrPal آنلائن ارننگ کمپنی کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • یورو ٹکٹ اور لاٹری خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • موٹر سائیکل کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • پیسہ جمع کروا کر قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل وصول کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • دو ٹیموں کا دونوں طرف سے رقم لگا کر کرکٹ یا کوئی بھی دوسرا کھیل کھیلنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • انشورنس کمپنی سے گاڑی کی مرمت کروانا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • برطانیہ میں پریمیم بونڈز میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
Related Topics متعلقه موضوعات