میں برطانیہ میں پریمیم بونڈز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں، یہ پاکستانی پرائز بونڈ کی طرح ہے، کیا یہ حلال ہے، پریمیم بانڈز میں سود کی ادائیگی کے بجائے سرمایہ لگانے والا موقع حاصل کرتا ہے، جس میں ٹیکس کی ادائیگی سے مبرّا انعام ملنے کا امکان ہے، پریمیم بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے کو ایک مسلسل والا نمبر ملتا ہے، ہر ایک پونڈ کی سرمایہ کاری پر ۔
پریمیم بانڈز اسکیم کے تحت تقسیم انعامات اور دیگر سہولیات کا سلسلہ پاکستان میں مروّج پرائز بانڈز اسکیم کے مطابق ہی ہو تو یہ ایک شرعاً ناجائز معاملہ ہے جو جوئے اور ربا دونوں کو شامل ہے، اور اس سے احتراز واجب ہے، تاہم اگر اس کی پوری تفصیل لکھ کر ارسال کردی جائے، تو اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔