شیزہ کے کیا معنیٰ ہیں؟کیا اسلام میں اپنے بچوں کا نام"شیزہ"رکھنے کی اجازت ہے۔
"شیزہ"روشنی کے معنیٰ میں آتاہےاورکسی بچی کا یہ نام تجویز کرنا اگرچہ شرعاًبھی جائز اور درست ہے،مگر ایسا نام تجویز کرنا جو عبدیت کےمعنیٰ کو ظاہر کرے یا کسی پیغمبر اور صحابی رسول ﷺ کا نام ہو تویہ زیادہ بہتر ہے،جبکہ درج ذیل چند اچھے اور اسلامی ناموں میں سے کوئی تجویز کیاجاسکتا ہے،جیسے:عائشہ،خدیجہ،ماریہ،مدیحہ،عاتکہ،جویریہ،اور طوبیٰ وغیرہ ۔