طواف و سعی

حالتِ حدث میں کیے گئے طواف کا حکم

فتوی نمبر :
46693
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / حج و عمرہ / طواف و سعی

حالتِ حدث میں کیے گئے طواف کا حکم

طوافِ زیارت کے وقت اگر وضو مشکوک ہو ، تو کیا بعد میں اس ارادے کے بغیر کئے گئے طواف سے صحیح ہوجائے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے وضو کے مشکوک ہونے کے متعلق تفصیل ذکر نہیں کی ، تاہم سائل نے طوافِ زیارت سے قبل اگر وضو کر لیا تھا اور یہ بات سائل کو یقینی طور پر یاد تھی ، لیکن پھر وضو کا باقی رہنا اور نہ رہنا مشکوک ہو گیا تھا اور اس دوران سائل نے طواف ادا کر لیا تھا ، تو ایسی صورت میں سائل کا طواف درست ادا ہو چکا ہے ، لہذا اب سائل کے ذمہ کوئی دم لازم نہیں ، البتہ اگر سوچ و بچار سے معلوم ہو جائے کہ سائل نے واقعۃً بغیر وضو کے طواف زیارت کر لیا ہے، تو اس کا اعادہ لازم تھا ، لیکن اس کے بعد ایامِ نحر میں با وضو ہو کر طواف کرنے کی صورت میں اعادہ بھی ہو چکا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیة : كل طواف وجد في وقته يكون عنه و إن نواه تطوعا أو عن غيره فالمحرم بحجة إذا قدم مكة و طاف بها تطوعا كان للقدوم و إن كان محرما بالعمرة فطوافه يكون للعمرة و إن كان قارنا فطوافه أولا للعمرة ثم للحج و كذا لو طاف وقت طواف الزيارة كان للزيارة و إن لم ينو الطواف لذلك اھ (1/236)۔
و فیه ایضاً : و لو طاف طواف الزيارة محدثا فعليه شاة و إن كان جنبا فعليه بدنة و كذا لو طاف أكثره جنبا أو محدثا و الأفضل أن يعيد الطواف ما دام بمكة و لا ذبح عليه و الأصح أن يعيد في الحدث ندبا و في الجنابة وجوبا ثم إن أعاده و قد طاف محدثا لا دم عليه و إن أعاده بعد أيام النحر و إن أعاده و قد طاف جنبا في أيام النحر لا شيء عليه و إن أعاده بعد أيام النحر يجب الدم عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - بالتأخير كذا في الكافي و تسقط عنه البدنة كذا في السراج الوهاج اھ(1/245)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46693کی تصدیق کریں
0     875
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نیت کے بغیر احرام پہن کر طواف کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 3
  • کسی زندہ کی طرف سے طواف کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 0
  • کسی رشتہ کی طرف سے نفلی طواف کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طواف و سعی 3
  • حائضہ کے لئے طوافِ زیارت و طوافِ وداع کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 0
  • طواف میں وقفہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 0
  • دوران طواف چکربھول گئے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • طواف کے بعد دو رکعت نماز کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • صفا مروہ کی سعی کا تفصیلی طریقہ

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • طواف زیارت سے قبل طواف قدوم کے بعد سعی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • دورانِ طواف بیت اللہ کی طرف سینہ یا پیٹھ کرنا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • صفا و مروہ کی سعی کے دوران کسی سے تلخ کلامی ہونے پر صدقہ دینا لازم ہوگا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • بغیر وضو طواف وداع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • عصر کے بعد طواف کے نوافل اور سعی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • عمرہ کرنے والے کے لیے طوافِ وداع کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • کیا لوگوں کو تکلیف دے کر حجر اسود کا بوسہ لینا درست ہے؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • سعی سے قبل حلق یا قصر کروانا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 1
  • کیا نفلی طواف ادھورا چھوڑنے سے اس کا پورا کرنا لازم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • دورانِ طواف وضو ٹوٹ جانے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • دو رکعت واجب الطواف ادا کرنا بھول جائے تو عمرہ کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • جدہ کے مقامی شخص کاصرف طوا ف کے لیے مکہ مکرمہ جانا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • نفلی طواف لوٹانے کے بعد دم کا حکم باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • جمری عقبیٰ کی رمی نہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 1
  • دو رکعت واجب الطواف عصر کی فرض نماز کے بعد ادا کرنا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • طوافِ زیارت کے بعد سعی نہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • لیکوریا کا رنگ براؤن ہونے کے بعد طوافِ زیارت کرنا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
Related Topics متعلقه موضوعات