احکام جہاد

کیا پاکستان دارالحرب ہے؟

فتوی نمبر :
47341
| تاریخ :
عبادات / جہاد / احکام جہاد

کیا پاکستان دارالحرب ہے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا پاکستان دار الحرب ہے ؟؟
کیا فقہاءِ کرام کے بیان شدہ شرائط کے مطابق آج تمام عالمِ دنیا پر جہاد فرضِ عین نہیں ہے ؟ بینوا مع الدلائل ۔۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پاکستان دار الحرب نہیں ہے، بلکہ اہلِ اسلام کا ملک ہے، اس کے سربراہ بھی مسلمان ہے، جہاں تک جہاد کے فرضِ عین ہونے کا تعلق ہے تو نفیرِ عام ہونے کی صورت میں جہاد فرض نہیں، البتہ جن ملکوں میں مسلمان کفار کی طرف سے ظلم و ستم کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے مسلمان مذہبی شعائر پر عمل نہیں کر سکتے ہیں اور حکومت ان کو آزادی مذہبی شعائر پر عمل کرنے دے رہی ہو تو ان ممالک کے مسلمانوں پر جہاد فرضِ عین ہے، اب اگر وہ مسلمان دشمن کا مقابلہ نہ کر سکتے ہوں تو ان کے قریب ممالک کے مسلمانوں پر درجہ بدرجہ جہاد فرضِ عین ہو جاتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (لا تصير دار الإسلام دار حرب إلا) بأمور ثلاثة: (بإجراء أحكام أهل الشرك، وباتصالها بدار الحرب، وبأن لا يبقى فيها مسلم أو ذمي آمنا بالأمان الأول) اھ (4/ 175)۔
وفي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله لا تصير دار الإسلام دار حرب إلخ) أي بأن يغلب أهل الحرب على دار من دورنا أو ارتد أهل مصر وغلبوا وأجروا أحكام الكفر اھ (4/ 174)۔
وفي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله بل يفرض على الأقرب فالأقرب إلخ) أي يفرض عليهم عينا وقد يقال كفاية (إلی قوله) فيصير فرض عين على من قرب منهم، وهم يقدرون على الجهاد ونقل صاحب النهاية عن الذخيرة أن الجهاد إذا جاء النفير إنما يصير فرض عين على من يقرب من العدو، فأما من وراءهم ببعد من العدو فهو فرض كفاية عليهم، حتى يسعهم تركه إذا لم يحتج إليهم فإن احتيج إليهم بأن عجز من كان يقرب من العدو عن المقاومة مع العدو أو لم يعجزوا عنها، لكنهم تكاسلوا ولم يجاهدوا فإنه يفترض على من يليهم فرض عين اھ (4/ 124)۔
وفي الفتاوى الهندية: ثم بعد مجيء النفير العام لا يفترض الجهاد على جميع أهل الإسلام شرقا وغربا فرض عين وإن بلغهم النفير وإنما يفرض فرض عين على من كان يقرب من العدو اھ (2/ 188)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اللہ داد فیض اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 47341کی تصدیق کریں
0     480
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لونذی (باندی) سے صحبت کرنا

    یونیکوڈ   احکام جہاد 1
  • دورانِ جہاد پکڑے جانے والے مرد وخواتین کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کا معنی کیا ہے اور یہ کب فرض ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • خود کش حملہ اسلام میں جائز ہے کہ نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے معانی اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کی حقیقت کیا ہےَ؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کب فرض ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • کیا اسلام بزورِ تلوار پھیلا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے متعلق کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے نتیجے میں حاصل ہونے والی باندیوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • ہشت گردوں کو قتل کرنے اور ان کے خلاف جہاد کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • کفار کے خلاف جوابی کاروائی کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کی فرضیت

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں جہادپر جانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں جہاد کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں کیا پاکستانیوں پر جہاد فرض ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کب فرض عین ہوتا ہے اور والدین کی اجازت کے بغیر جہادکرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں کنیز اور باندی سے مباشرت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • والدین کی اجازت کےبغیر جہاد پر جانے کاحکمْ

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • گنا ہوں سے بچنے کے لئے جہاد پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں باندیوں کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • والدین کی اجازت کے بغیر جہاد کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • مقبوضہ کشمیر میں جہاد کی فرضیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کا مذاق اڑانا

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات