مکروہات

مجاہدۂ نفس کرنے والے کا اپنے آپ کو مجاہد کہنا

فتوی نمبر :
47696
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

مجاہدۂ نفس کرنے والے کا اپنے آپ کو مجاہد کہنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہمارے ملک میں ایک پیر صاحب ہے، جس کے مریدین کو مجاہد اور پیر صاحب کو امیر المجاہدین کہا جاتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ حدیث میں ہے: المجاهد من جاهد نفسه في طاعة الله، اس لئے وہ خود کو مجاہد اور امیر المجاہدین کہتا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا نفس کے ساتھ جہاد کرنے والے کو اس طرح مجاہد اور ان کے امیر کو امیر المجاہدین کہنا جائز ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ ہمارے ملک میں جو مغربی جمہوریت چلتا ہے، اس میں ایک اسلامی گروہ نے حصہ لیا، جیسا کہ پاکستان میں جمیعۃ علماء اسلام انتخاب میں حصہ لیتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اگر اقتدار میں آئے تو اسلامی نظام نافذ کرےگا، اس لئے اس کا ووٹ اور سیاسی پرو گرام سب کچھ جہاد کا حصہ ہے، پہلے قتال فی سبیل اللہ سے اقتدار حاصل ہوتا تھا، اب یہ دور نہیں ہے، اس لیے ووٹ کی سیاست کرنا ہی ہماراملک میں جہاد کے مترادف ہے، کیا ان کا یہ دعوی صحیح ہے ؟ بینوا وتوجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اصطلاح میں جہاد دشمن کے خلاف اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے لڑنے کو کہا جاتا ہے، اگر چہ لغت کے اعتبار سے اللہ کی اطاعت اور دین کے کسی بھی شعبہ میں کام کرنے اور اپنی اصلاح کے لئے مجاہدات کرنے پر بھی جہاد کا اطلاق ہوتا ہے، مجاہدۂ نفس کی وجہ سے اپنے آپ کو مجاہد کہنا یا امیرالمجاہدین کہلا نا اصطلاحِ شرع کے خلاف ہے۔ جبکہ مغربی جمہوریت میں شامل ہو کر نفاذِ شریعت کی کوشش کرنا بھی اگر چہ لغۃً ایک طرح جہاد کا حصہ ہے ، مگر اس کو علی الا طلاق جہاد سے موسوم کرنا بھی درست نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اللہ داد فیض اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 47696کی تصدیق کریں
0     450
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات