ایک شخص نے غلطی سے کسی کو ایک قیمتی تحفہ دیا ، بعد میں علم ہوا کہ یہ تحفہ قیمتی تھا اور معمولی سمجھ کر دیا تھا ، اب یہ شخص اس تحفے کو واپس لینا چاہتا ہے ، کیا حکم ہے؟
کسی کو کوئی چیز ہبہ (گفٹ) کر کے واپس لینا شرعاً ناپسندیدہ عمل ہے ,اس لئے اگرچہ سائل نے اس چیز کومعمولی سمجھ کر گفٹ کردیا ہو ، لیکن جب اسے گفٹ کرکے باقاعدہ اس شخص کو حوالہ کردیا ، تو اب اسے واپس لینا مناسب نہیں ، تاہم اگر لے لیتا ہے اور کوئی شرعی مانع نہ تو وہ اس کے لئے حرام نہیں ہوگی -
لما فی الحدیث : مثل الذی یعطی العطیۃ ثم یرجع فیھا کمثل الکلب یاکل فاذا شبع قاء ثم عاد فی قیئہ۔ (ابوداؤد ۲/۴۹۹)-