منگنی

ایجاب و قبول کے بغیر منگنی کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
51221
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / احکام نکاح / منگنی

ایجاب و قبول کے بغیر منگنی کی شرعی حیثیت

میرے والدین پرپوزل لے کر لڑکی کے گھر گئے ، وہ اپنی بیٹی کو دینے کے لیے تیار تھے اس لئے فیملی ہمارے گھر دیکھنے آئی اور ہم سے ملاقات کی , ہم رشتہ دار ہیں ,پھر لڑکی کے والدین نے ہمیں فون کیا کہ وہ ہمیں پسند کرتے ہیں اور پرپوزل قبول کرتے ہوئے انہوں نے ہمیں اپنے گھر دعا کے لئے آنے کی دعوت دی , اس کے بعد، ہماری منگنی کی تقریب تھی ، اور میرے پورے خاندان نے شرکت کی , تمام گھر والے اکٹھے ہوئے ، مہر کا فیصلہ کیا ، شادی کب ہوگی ، اور ہمارے مستقبل کے لیے دعا کی , میری ماں نے لڑکی کو انگوٹھی پہنائی , لیگل اسٹامپ پیپر لکھا ,میں اور خاندان کے دیگر 3 افراد نے اس پر دستخط کیے , میں نے بہت سے فتوے پڑھے کہ اگر دو آدمیوں کے سامنے مہر کا فیصلہ کر کے ایک دوسرے کو قبو ل کہہ دو تو یہ نکاح صحیح ہے , جیسا کہ نکاح میں دو مرد گواہ اور مہر کی ضرورت ہے , تو یہاں ہمارا پورا خاندان موجود تھا میرے والدین ، لڑکی کے والدین ، تقریباً 15 مرد اور خواتین (میرے بغیر) اور مہر کا فیصلہ ہوا ، شادی کا سال طے ہوا اور اسٹامپ پیپر پر بھی لکھا گیا , اب میرے نام کے ساتھ لڑکی کا نام لیا جاتا ہے , تمام معاشرہ اور خاندان جانتے ہیں کہ وہ ہماری ہے ,ان سب میں نکاح یا قبول کا لفظ استعمال یا تبادلہ نہیں ہوا , نیتوں کو دیکھیں تو ہمارے والدین نے ہمیں قبول کیا ، مہر کا فیصلہ کیا ، شادی کا وقت طے کیا ، ہمارے مستقبل کے لئے دعائیں کیں ، سب کو بتا دیا , کیا یہ نکاح ہے؟ اور کیا جائز ہے ؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور رسم محض منگنی کی حد تک تو درست ہے ، لیکن اس میں باقاعدہ ایجاب و قبول کا کوئی تذکرہ نہیں، اس لئے محض اس رسم کو نکاح سمجھ کر لڑکا لڑکی شرعاً میاں بیوی نہیں کہلائیں گے ، البتہ سائل نے جس اسٹام پیپر پر دستخط کا تذکرہ کیاہے، اس میں کیا لکھاتھا ؟ اور اس پر کن کن لوگوں کے دستخظ ہیں ، وہ تحریردیکھ کر ہی اس بارے میں کوئی شرعی رائے دی جاسکتی ہے , باقی سائل اس تمہید سے کیا پوچھنا چاہ رہا ہے ، اور اصل مسئلہ کیاہے؟ اس کے لئے بہتریہ ہےکہ سائل وہ اسٹام پیپر لیکر کسی قریبی دارالافتاء حاضرہوکر پوری صورتِ حال بیان کرکے حکمِ شرعی معلوم کرلے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51221کی تصدیق کریں
0     1132
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کرنے سے پہلے لڑکا ، لڑکی کا ایک دوسرےکو ایک نظر دیکھنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کی بات پکی کرنے کے بعد استخارہ کو بنیاد بنا کر رشتہ سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • عذر کی وجہ سے منگنی توڑی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کا وعدہ کرکے مکرجانے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • ایجاب و قبول کے بغیر منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگیتر سے فون پر بات کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کی غرض سے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگنی طے ہوجانے کے بعد اس کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • نکاح سے قبل منگیتر سے بات کر سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • اپنی منگیتر سے میسج پر بات چیت کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والدین کا بیٹے کی پسند کی جگہ نکاح نہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والد دیوبندی اور والدہ شیعہ ہو تو اس لڑکی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • بلاعذر منگنی توڑنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
Related Topics متعلقه موضوعات