محرم و نامحرم

نامحرم سے بات کرکے اس سے شادی کے وعدہ کرنے کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
5698
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / محرم و نامحرم

نامحرم سے بات کرکے اس سے شادی کے وعدہ کرنے کی شرعی حیثیت

السلام علیکم ! اگر ممکن ہو تو مفتی صاحب ذاتی طور پر میری راہ نمائی فرمائیں۔ یہ بہت ہی اہم مسئلہ ہے ۔مہربانی فرما کر اس ای میل کو ذاتی طور پر مفتی صاحب کو دیا جائے۔جزاک اللہ ! میں ایک لڑکا ہوں پچھلے ایک سال سے میں نے ایک لڑکی سے بات چیت شروع کی فون پر اتفاقی طور سے اور ہم نے ایک سال سے زیادہ بات کی اور ہمارے درمیان لگاؤ پیدا ہوگیا، جب ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی، اُس نے کہا تھا تم مجھ سے شادی کروگے میں نے اپنے والدین سے مشورہ کئے بغیر ہاں کہہ دی اور بات چیت کرنے کے دوران ہم دونوں فون کے قریب ہوئے اور بوسہ لیا محبت میں آکر ،نہ کہ شہوت سے ۔صرف فون پر حقیقت میں نہیں اور ایک مرتبہ ہم نے ملاقات کی ایک دوسرے کو دیکھنے کے لیے ، جس لڑکی سے ملاقات کی اُس میں کوئی جسمانی مسئلہ تھا، جس کا مجھے علم تھا لیکن لڑکی والوں کے یہاں رشتہ کے لیے جانے سے پہلے میں نے اپنے والدین کو یہ بات نہیں بتائی۔ اس خوف سے کہ کہیں وہ انکار نہ کر دیں اور اگر میں انہیں یہ بتا دیتا کہ وہ پردہ نہیں کرتی اور شادی کے بعد علیحدہ رہنا چاہتی ہے۔ یعنی اس کی یہ دو شرطیں ہیں اور میں نے یہ دونوں شرطیں والدین سے مشورہ کئے بغیر قبول کرلی تھیں، پھر میں اپنے والدین کو اُس کے گھر لے گیا اس کے جسمانی مسائل سے متعلق اُن کو بتائے بغیر لڑکی دیکھنے کے لیے، لیکن انہوں نے اسے پسند نہیں کیا اور شادی سے انکار کر دیا ۔
میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرے والدین کسی بھی صورت میں اُس سے میری شادی کرانے کے لیے تیار نہیں اور میں نے اس لڑکی سے بھی عہد کیا ہوا ہے کہ اس سے شادی کروں گا، اب اگر میں اُس سے شادی نہ کروں، کیونکہ میرے والدین اس کے لیے تیار نہیں تو کیا میں گناہ گار ہوں گا، کیونکہ میں نے اس سے شادی کرنے کا عہد کیا ہوا تھا والدین سے مشورہ کئے بغیر اور اس عمل سے لڑکی کو تکلیف بھی پہنچادی اگر شادی کرتا ہوں تو والدین مجھ سے ناراض ہو کر مجھے الگ کر دیں گے اور اس فعل سے ان کو تکلیف ہوگی، دوسری طرف اگر شادی نہیں کرتا تو اُس لڑکی کو تکلیف ہوگی اور وہ مجھے بدعا دیتی ہے کہ: اس سے شادی کا وعدہ کر کے میں نے شادی نہیں کی اور میرے والدین نے اس کو رد کر دیا ہے، میں نے اس کی زندگی برباد کر دی ہے، اصل مجرم میں ہوں مجھے چاہیئے تھا کہ والدین کو ساری باتیں بتا دیتا، اس لڑکی نے کئی مرتبہ مجھے چھوڑنے کی بھی کوشش کی اور شادی نہیں کرنا چاہتی تھی ان دنوں میں جب کہ ہم بات چیت کر رہے تھے، لیکن میں نے ہمیشہ اس سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں، لیکن اب وہ کہتی ہے کہ تم نے چھوڑا میرے ساتھ بے وفائی کی اور یہ بھی کہتی ہے کہ تم نے میرا استعمال کیا ہے ،لیکن میرے ذہن میں ایسی کوئی نیت نہ تھی، میں بھی اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، اس لیے تو اپنے والدین کو اس کے گھر لے گیا تھا، اب میں بہت مشکل صورت حال میں ہوں، میں اس سے شادی کرنا چاہتا تھا اس کے جسمانی مسائل میرے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتے اور اس وجہ سے بھی شادی کرنا چاہتا تھا کہ کہیں کوئی اور اس سے شادی نہ کرے، اب میرے والدین تیار نہیں ہیں، اس کے جسمانی مسائل کی وجہ سے اور اس کے گھرانے کا ماحول بھی ایک حد تک وجہ بنتا ہے اور وہ پردہ نہیں کرتی۔ مہربانی فرما کر شریعت کی روشنی میں میری مدد فرمائیں۔
(1) کیا والدین کی اجازت شادی کے لیے ضروری ہے اگر وہ تیار نہ ہوں اس کے باوجود شادی کر لی جائے اور انہیں تکلیف ہو اس فعل پر کیا اس کی گنجائش ہے؟ جبکہ دوسری طرف لڑکی بھی اس معاملہ میں مبتلا ہو۔
(۲) میں نے اُس سے شادی کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس حال میں اُس سے شادی نہیں کر سکتا ہوں اس کو تکلیف بہت ہوئی ہے تو کیا میں اس کو جھوٹی امیدیں دلانے سے گناہ گار ہوں گا؟
(۳) وہ مجھے بد دعا دیتی ہے کیونکہ اُسے بہت تکلیف ہوئی ہے اور مجھے معاف کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، میں نے اُس سے کئی بار معافي مانگی ہے، مجھے اس سے بہت خوف آتا ہے کہ کہیں وہ مجھ سے ناراض تو نہیں ہے ہمیشہ یہی سوچتا رہتا ہوں میں نے اس لڑکی کے ساتھ بہت بڑی نا انصافي کی ہے۔
(۴) اس لڑکی نے پہلے بھی تکلیفیں سہی ہیں، خاندانی مسائل میں اور اب میں نے بھی اسے تکلیف دیدی اِس سے شادی نہ کر کے کیا وہ مظلومہ کہلائے گی اور مجھے بددعا دیتی ہے غصہ میں اگر میں نے اس کی زندگی برباد کی، لیکن میں بھی تو مجبور ہوں جب میرے والدین تیار نہیں تو میں کیا کروں؟
(۵) کیا میں اس صورت حال کو ذہن میں رکھ کر اللہ کی رضا کے لیے اُس سے شادی کر لوں اس نیت سے کہ اس کی زندگی اور اس کے گھر والوں کی زندگی میں دین لے کر آؤں گا اور اس کی زندگی برباد ہونے سے بچا لوں گا اس کے باوجود کہ میرے والدین تیار نہیں ۔
(۶) اور اُس وقت جو میں نے اُس لڑکی سے وعدے کئے تھے کیا وہ وعدے معتبر ہیں یا نہیں؟ کیا میں گناہ گار ہوں گا ان کو پورے نہ کرنے کی وجہ سے؟
(۷) ہم نے فون پر ایک دوسرے کا بوسہ لیا تھا اُس کی اسلام میں کیا سزا ہے؟ کیا اس سے ہم پر شادی لازم ہو جائے گی؟
(۸) جو ہم نے فون پر کیا، کیا ہم دونوں گناہ میں برابر کے شریک ہیں یا میرے ذمہ مرد ہونے کی وجہ سے زیادہ گناہ ہوگا؟
(9) کیا میں اس بات کا ذمہ دار ہوں کہ میں نے اپنے والدین کو لڑکی کے گھر جانے سے پہلے اُن کا ذہن نہیں بنایا اور انہوں نے اس وجہ سے انکار کر دیا کیا میں اس وجہ سے گناہ گار ہوں؟
(۱۰) میں نے لڑکی کو انکار کرنے کی اصل وجہ نہیں بتائی کہ میرے والدین اس کے جسمانی مسائل کی وجہ سے انکار نہیں کیا، بلکہ میں نے لڑکی سے یہ کہا ہے میرے والدین نے پردہ اور غلط ماحول کی وجہ سے انکار کیا ہے۔ تو کیا اصل وجہ نہ بتا کر میں نے ٹھیک کیا کہ اس سے اُسے زیادہ تکلیف ہوتی کیا اصل وجہ نہ بتانے کی وجہ سے میں گناہگار ہوں؟
(11) میرے والد اور والدہ دونوں تیار نہیں ہو رہے وہ چاہتے ہیں کہ میں ایک دوسری لڑکی سے شادی کروں جو کہ میرے خاندان کی بھی ہے اور مذہبی بھی ہے ۔ اب اس وقت وہ لڑکی میرے سامنے ہے جس کی زندگی کو میں نے متاثر کیا ہے۔ تو میں کس سے شادی کروں ؟
(۱۲) میں ابھی تک والدین کو تیار کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہوں اگر وہ تیار نہیں ہوتے کہ تو کیا ان کی کی بات مان لوں یا پھر اُس لڑکی سے شادی کروں جسے میں نے متاثر کیا ہے اور وہ مجھے بد دعا دیتی ہے تو کیا اللہ تعالی مجھ سے ناراض نہیں ہونگے؟ اگر میں اس سے شادی نہ کروں تو دوسری طرف والدین ناراض ہونگے تب بھی اللہ تعالٰی ناراض ہونگے میں کیا کروں مہربانی فرما کر میری راہ نمائی فرمائیں اِن سب سوالات کو مد نظر رکھ کر اور اسی ترتیب سے مجھے جواب دیں شریعت کی روشنی میں اس مسئلہ کا بہترین حل کیا ہے؟ اگر ممکن ہو تو میرے ای میل ایڈریس پر جواب بھیجیں تاکہ کوئی اور اس کو نہ پڑھ سکے میں چاہتا ہوں کہ اس مسئلہ کو ذاتی حد میں رکھوں۔ میں آپ کے احسان کا بہت شکر گزار ہوں گا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائل کا مذکور لڑکی یا کسی بھی غیر محرم کے ساتھ اس طرح کے تعلقات اور باہمی بے تکلفي اختیار کرنا بلاشبہ ناجائز اور حرام فعل ہے، جس کی وجہ سے یہ دونوں بہت سخت گناہ گار ہوئے ہیں ان دونوں پر لازم ہے کہ فورا ایک دوسرے سے تعلقات ختم کر کے علیحدگی اختیار کریں پھر اگر سائل کے والدین مذکور لڑکی کے ساتھ اس کی شادی پر معترض ہوں ،جیسا کہ سائل کی تحریر سے بھی بخوبی معلوم ہو رہا ہے تو اس صورت میں اس کا والدین کی اجازت کے بغیر مذکور لڑکی کے ساتھ شادی کرنا مناسب نہیں ،کیونکہ والدین کی رضا مندی کے بغیر کئے جانے والے رشتے عموماً نا پائیدار اور علیحدگی و طلاق پر منتج ہوتے ہیں اس لیے سائل کو اس کے ساتھ تعلقات ختم کر کے اپنے والدین کی چاہت کے مطابق شادی کا اہتمام کرنا چاہیے اور خواہشات پر مبنی وعدوں کی بناء پر بجائے پریشان ہونے کے توبہ و استغفار کرے اور آئندہ کے لیے ایسی حرکتوں سے مکمل احتراز کر لے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 5698کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک مغالطہ کہ سالی محرم ہےجب تک بیوی زندہ ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • اولادآدم ہونے کے حیثیت سے مسلمان مردعورت بہن بھائی ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 1
  • نانی اور ساس کی بہن سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • غیرمحرم مردوعورتوں کا دینی موضوع پربات چیت (chat) کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلا باپ اور چچا محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 5
  • قریب البلوغ(مراہق)لڑکے کے ساتھ سفرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 0
  • شوہر کی وفات کے بعد سسر سے پردے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 1
  • عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لڑکی کو کسی اجنبی مرد سے قرآن پڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اپنی کزن کو موٹر سائیکل پر لانا لے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • غیر محرم مرد کیساتھ تعلق قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نانا کاسگا بھائی اورباپ محارم میں ہونے کاحکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم سے بات کرکے اس سے شادی کے وعدہ کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لائیو بات چیت کے لئے آن لائن میٹنگ پلیٹ فارمزاستعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسکائپ پر ویڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • حقیقی بھتیجے کو لے پالک بنایا جا سکتا ہے ؟کیا وہ محرم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خاتون کا سسر کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا متبنیٰ کو دودھ پلانے کی وجہ سے وہ محرم بن جائے گا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا سوتیلی ماں کا بھائی محرم ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • جوائنٹ فیملی سسٹم میں جیٹھ اور نند کے بیٹوں سے پردہ کیسے کیا جائے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے پیار ومحبت کرنا اور بلا واسطہ اس سے نکاح کی بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • ماں کے دوسرے شوہر کے بچے جو اُس کی پہلی بیوی سے ہیں محرم ہیں یا نا محرم؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
Related Topics متعلقه موضوعات