محرم و نامحرم

استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

فتوی نمبر :
28454
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ / محرم و نامحرم

استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میری ایک استانی ہے جن سے میں پانچ سال تک پڑھا ہوں میں ان کو اپنی بہن مانتا ہوں اور جب سے اسے آپی بولتا ہوں وہ مجھ سے کافی بڑی ہے اللہ نہ کرے کہ میرے دل میں ان کے لئے غلط سوچ آئے، اور وہ ہمیشہ میرے سامنے پردے میں ہی رہتی ہے، کیا یہ رشتہ گناہ میں لکھا جائےگا؟ اور اگر آگے بھی میں ان کو منہ بولی بہن بولوں تو کیا یہ جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

استانی ہونے کا تعلق اپنی جگہ لیکن سائل کیلئے یہ خاتون نامحرم ہے بلا ضرورت اس سے بات چیت کرنا بے تکلف ہونا یا ان کے ساتھ تنہائی میں بیٹھنا نا جائز اور حرام ہے جس سے احتراز لازم ہے البتہ پردہ میں رہ کر ضرورت کی بات کرنا جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر: ولا یکلم الاجنبیۃ الا عجوزا عطست او سلمت فیشمتہا ویرد السلام علیہا والا لا (۶/ ۳۶۹)۔
وفی رد المحتار: تحت (قولہ والا لا) ای والا تکن عجوزا بل شابۃ لا یشمتہا ولا یرد السلام بلسانہ (۶/ ۳۶۹)۔
وفی الدر: (و) ینظر (من الاجنبیۃ الی وجہہا وکفیھا فقط) للضرورۃ (۶/ ۳۶۹)۔
وفی المبسوط: وہذا کلہ اذا لم یکن النظر عن الشہوۃ فان کان یعلم انہ ان نظر اشتہی لم یحل لہ النظر الٰی الشیء منہا (۱۰/ ۱۵۳) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حبیب اللہ قاسم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 28454کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک مغالطہ کہ سالی محرم ہےجب تک بیوی زندہ ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • استانی سے تعلقات اور پڑہنے کی شرعی حدود

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • اولادآدم ہونے کے حیثیت سے مسلمان مردعورت بہن بھائی ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 1
  • نانی اور ساس کی بہن سے پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   محرم و نامحرم 1
  • غیرمحرم مردوعورتوں کا دینی موضوع پربات چیت (chat) کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   محرم و نامحرم 0
  • سوتیلا باپ اور چچا محرم ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 5
  • قریب البلوغ(مراہق)لڑکے کے ساتھ سفرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   محرم و نامحرم 0
  • شوہر کی وفات کے بعد سسر سے پردے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 1
  • عورت کا خواتین کے گروپ میں عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لڑکی کو کسی اجنبی مرد سے قرآن پڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خواتین کابغیر محرم بیرون ملک تعلیم کےلیے جانا

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اپنی کزن کو موٹر سائیکل پر لانا لے جانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • غیر محرم مرد کیساتھ تعلق قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نانا کاسگا بھائی اورباپ محارم میں ہونے کاحکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • لائیو بات چیت کے لئے آن لائن میٹنگ پلیٹ فارمزاستعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • اسکائپ پر ویڈیو کال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • حقیقی بھتیجے کو لے پالک بنایا جا سکتا ہے ؟کیا وہ محرم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • خاتون کا سسر کے ساتھ حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا متبنیٰ کو دودھ پلانے کی وجہ سے وہ محرم بن جائے گا ؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • کیا سوتیلی ماں کا بھائی محرم ہے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • جوائنٹ فیملی سسٹم میں جیٹھ اور نند کے بیٹوں سے پردہ کیسے کیا جائے؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • نامحرم لڑکی سے پیار ومحبت کرنا اور بلا واسطہ اس سے نکاح کی بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • ماں کے دوسرے شوہر کے بچے جو اُس کی پہلی بیوی سے ہیں محرم ہیں یا نا محرم؟

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
  • ربیبہ (بیوی کی پہلے شوہر سے بیٹی) کے محرم و نامحرم ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   محرم و نامحرم 0
Related Topics متعلقه موضوعات