ثواب والے اعمال

حضرت خدیجہؓ کی سابقہ اولاد کے جنتی وجہنمی ہونے سے متعلق تعارض کا دفعیہ:

فتوی نمبر :
58711
| تاریخ :
2022-08-04
تاریخ / سیرت / ثواب والے اعمال

حضرت خدیجہؓ کی سابقہ اولاد کے جنتی وجہنمی ہونے سے متعلق تعارض کا دفعیہ:

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی سابقہ اولاد میں سے حدیث شریف میں دو بچوں کا جہنمی ہونا مذکور ہے اور سیرتِ مصطفیٰﷺ میں حضرت خدیجہ الکبریٰؓ کی سابقہ اولاد کا صحابی اور صحابیہ ہونا مذکور ہے۔ مہربانی فرما کر مسئلہ کی وضاحت فرماکر شکریہ کا موقعہ عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اُمّ المؤمنین حضرت خدیجہ الکبریٰؓ کی وہ سابقہ اولاد جنہوں نے زمانہ اسلام پایا اور مشرّف باسلام ہوئی وہ صحابی اور صحابیہ ہیں اور ’’سیرتِ مصطفیٰ‘‘ میں انہی کا تذکرہ ہے ملاحظہ ہو:
’’آپؓ کا پہلا نکاح ابوہالہ بن زرارہ تمیمی سے ہوا، جن سے ’’ہند‘‘ اور ’’ہالہ‘‘ دو بیٹے پیدا ہوئے ’’ہند‘‘ اور ’’ہالہ‘‘ دونوں مشرّف باسلام ہوئے دونوں صحابی ہیں۔ ابو ہالہ کے انتقال کے بعد ’’عتیق بن مخزومی‘‘ کے نکاح میں آئیں جن سے ایک لڑکی پیدا ہوئی جس کا نام ’’ہند‘‘ تھا، جو مشرف باسلام اور صحابیہ ہوئیں‘‘، چنانچہ درج ذیل روایاتِ حدیث سے ان کے تین بچوں کا قبولِ اسلام او رصحابی ہونا بخوبی واضح ہو رہا ہے، اور مشکاۃ المصابیح‘‘ کی مذکور حدیث میں ان مسلمان بچوں کا کوئی تذکرہ نہیں۔
البتہ اُم المؤ منین کی سابقہ وہ اولاد جو قبل از اسلام انتقال کر گئی تھی، ان کا جہنمی ہونا واضح ہےاور ’’ مشکاۃالمصابیح ‘‘ کی مذکور روایت میں انہی کا تذکرہ پایا جاتا ہے۔


مأخَذُ الفَتوی

ففی الإصابة في تمييز الصحابة:وقال ابن حبّان: هالة بن خديجة زوج النّبيّ - صلى الله عليه وسلم - له صحبة۔ (6/ 406)
و فیھا أیضاً: هند بن أبي هالة التميمي: ربيب النّبيّ - صلى الله عليه وسلم - أمّه خديجة زوج النبيّ صلّى اللَّه عليه وآله وسلّم. روى عن النبي - صلى الله عليه وسلم -. روى عنه الحسن بن عليّ صفة النبي - صلى الله عليه وسلم -، أخرجه الترمذيّ، والبغويّ، والطّبراني، وغيرهم، من طرق عن الحسن بن علي. (6/ 436)
عن علي - رضي الله عنه - قال سألت خديجة النبي - صلى الله عليه وسلم - عن ولدين ماتا لها في الجاهلية فقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : " هما في النار قال فلما رأى الكراهية في وجهها قال لو رأيت مكانهما لأبغضتهما قالت يا رسول الله فولدي منك قال في الجنة قال ثم قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إن المؤمنين وأولادهم في الجنة وإن المشركين وأولادهم في النار ثم قرأ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ﴿والذين آمنوا واتبعتهم ذريتهم بإيمان ألحقنا بهم ذرياتهم﴾ (1/ 41) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58711کی تصدیق کریں
0     1310
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • زندوں کو ثواب ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ثواب والے اعمال 1
  • تبلیغی بیان میں بیٹھنا زیادہ افضل ہے یا انفرادی نما ز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے ٹریننگ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • کیا آپؑ کے ساتھ بھی کراماً کاتبین تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • کیا مرحومین کےایصال ثواب کےلیے نفل پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • خود نبی کریمﷺ کلمہ طیبہ کن الفاظ میں پڑھتے تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • حضرت خدیجہؓ کی سابقہ اولاد کے جنتی وجہنمی ہونے سے متعلق تعارض کا دفعیہ:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • رسول اللہ ﷺ کا یہودی لڑکے کی عیادت کیلئے جانا اور اسکا قبولِ اسلام

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حضرت عقبہ بن نافع کی تاریخ ولادت اور صحابیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • مسلمان کے لیے کسی امام کے ساتھ ہاتھ پر بیعت کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • نبی کریم ﷺ کا دو بیویوں کو مقاربت سے پہلے طلاق کی حقیقت:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • عورت کو بیعت کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سید الاستغفار کے پڑھنے کا وقت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے آپسی معاملات کو بیان کرتے ہوۓ ان کے لۓ نامناسب الفاظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ براءت سے متعلق

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ برأت یعنی پندرہ شعبان سےمتعلق فضائل

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • سجدۂ شکر ادا کرنا جائز ہے ؟ کھیل میں کامیابی پر سجدۂ شکر کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • اشراق کی فضیلت کے حصول کے لۓمسجد ہی میں بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حقوق العباد کی اہمیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • وتر کی نماز سے پہلے دورکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سورۃ الواقعہ،حم سجدہ اور سورۃ الملک مغرب کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ بنانے پر ثواب ملنےکا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • زوال کے وقت نفل،قضاء اور قرآن کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • کیا قرآن کا ترجمہ پڑھنے سے تلاوت کا ثواب ملتاہے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
Related Topics متعلقه موضوعات