نذر یا منت

ڈاکٹر "فرحت "اور "الہدی انٹر نیشنل "کے بارے میں

فتوی نمبر :
58855
| تاریخ :
2005-02-02
ادیان و فرق / شخصیات / نذر یا منت

ڈاکٹر "فرحت "اور "الہدی انٹر نیشنل "کے بارے میں

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ڈاکٹر فرحت یا الہدیٰ کیوں صحیح نہیں ہے؟ مہربانی فرماکر تمام تفصیلات بھیجیں، میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں گا، اگر آپ میں سے کسی نے اس کے بارے میں تمام تفصیلات کے ساتھ کوئی مضمون لکھا ہے تو اسے میرے میل ایڈریس پر بھیج دیجئے یا مجھے اس مضمون کا رابطہ دیجئے۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ڈاکٹر فرحت ہاشمی گلاسکو یونیورسٹی کی PHD یافتہ اور آزاد خیال عورت ہے جس نے ظاہری طور پر تفسیر قرآنِ کریم اور دین کو آسان کرکے پیش کرنے کے نام سے ایک سالہ کورس ترتیب دیا ہے جسے ایک سالہ ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیز کہا جاتا ہے، جبکہ در حقیقت وہ اپنی آزاد خیالی کی بناء پر غلط فہمی بلکہ صریح غلطی کا شکار ہے اور اپنے متعلقین کو بھی وہ اسی کی تلقین کرتی ہے۔
اس کے نظریات میں بعض نظریات گمراہانہ ہیں جیسے اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک قرار دینا (جس کا مطلب یہ ہے کہ چودہ سو سال کی تاریخ میں امت مسلمہ کی اکثریت جو ائمہ مجتہدین میں سے کسی کی تقلید کرتی رہی ہے وہ مشرک ہے) اسی طرح قضاء عمری فوت شدہ نمازوں کو قضاء کرنے کی ضرورت نہیں صرف توبہ کافی ہے اور بعض نظریات جمہور امت کے خلاف ہیں مثلاً تین طلاقوں کو ایک قرار دینا جبکہ بعض بدعت وغیرہ بھی ہیں جیسے خواتین کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی تلقین و ترغیب دینا، صلوٰۃ التسبیح کی نماز باجماعت کا اہتمام کرنا، نیز بعض نظریات فتنہ انگیز بھی ہیں مثلاً علماء و فقہاء سے بدظن کرنا، مدارس دینیہ کی اہمیت ذہنوں سے کم کرکے مختصر کورس کو علم دین کیلئے کافی سمجھنا، اسی طرح جو مسائل کسی مجتہد نے قرآن و حدیث سے اپنے گہرے علم کی بناء پر مستنبط کئے ہیں انہیں باطل قرار دے کر اسے قرآن و حدیث کے خلاف قرار دینا اور اس پر اصرار کرنا ، ان جیسے نظریات و اعتقادات کی اشاعت اور تبلیغ کی وجہ سے معاشرے میں افتراق وانتشار اور اسلامی احکام میں شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں اور دینِ متین سے بیزاری اور آزاد خیالی کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کی بناء پر مسلمانوں کو ایسے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے اور ان کی معاونت وغیرہ سے احتراز لازم ہے۔ واﷲ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58855کی تصدیق کریں
0     1161
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نذر پوری نہ کرسکنے کا کفارہ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 4
  • گھر اللہ کی راہ میں دینے کی منت مانی تھی

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 0
  • حضرت لقمان علیہ السلام نبی تھے یا ولی؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • بچوں کے سر کی قسم کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ظہورِ مہدیؓ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ڈاکٹر "فرحت "اور "الہدی انٹر نیشنل "کے بارے میں

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • زمانۂ حمل میں بچے کو حافظ یا عالم بنانے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • پیرانِ پیر کے نام جانور خیرات کرنے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کام کے پورا ہونے پر ہزار رکعت نوافل کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • مقصد برآری کے لئے نوافل کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ کے نام پر وعدہ ہےکہنےسے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 1
  • کسی کام کے لیے نفل ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • نذر و منت کا لازمی ہونا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • " عبد اللہ " نام رکھنے کی نذر(منت) ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ایک سال روزوں کی نذر ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • تبلیغ پر جانے کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • پوری عمر ‏شکرانے کے نوافل پڑھنے کی منت ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ تعالیٰ کا نام لیے بغیر فقط قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • عمرہ کی نذر ماننے کے بعد اس کے بجائے کسی مقروض کو رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • بکرے کی نذر ماننے کے بعد اسکی قیمت صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • محمد نام رکھنے کی منت کے بعد کیا کوئی اور نام رکھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کیادل میں نیت کرنے سے نذر لازم ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 0
  • منت ماننے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • تنخواہ میں سے مقرر حصہ صدقہ کرنے کی نذر ماننے کے بعد اس کو کم کرنا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • صدقہ کی رقم کاروبار میں نقصان کرنے والے بھائی کو دینا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
Related Topics متعلقه موضوعات