نذر یا منت

اللہ کے نام پر وعدہ ہےکہنےسے قسم کا حکم

فتوی نمبر :
74350
| تاریخ :
2024-07-05
عبادات / نوافل عبادات / نذر یا منت

اللہ کے نام پر وعدہ ہےکہنےسے قسم کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا اللہ کے نام پر وعدہ ہے کہ یہ کام نہیں کرونگا،کیا یہ الفاظ قسمیہ ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں! مذکور الفاظ "میرا اللہ کے نام پر وعدہ ہے کہ یہ کام نہیں کرونگا"قسم کے لیے استعمال ہوتے ہیں،لہذا ان الفاظ کے کہنے سے یمین منعقد ہوجائیگی،پھر اگرکسی برے اور گناہ کے کام سے روکنے کی قسم کھائی ہو تو اس کا پورا کرنا لازم ہوگا،اور اگر کسی نیکی اور اچھے کام کے نہ کرنے کی قسم کھائی ہوتو قسم توڑ کر اس کا کفارہ ادا کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الاختيار لتعليل المختار: قال: (واليمين بالله تعالى وبأسمائه) لأنه يجب تعظيمه ولا يجوز هتك حرمة اسمه أصلا، ولأنه متعاهد متعارف، والأيمان مبنية على العرف، فما تعارف الناس الحلف به يكون يمينا وما لا فلا، لأن قصدهم ونيتهم تنصرف إلى الحقيقة العرفية كما ينصرف عند عدم العرف إلى الحقيقة اللغوية، لأن الحقيقة العرفية قاضية على اللغوية لسبق الفهم إليها الخ(ج4 ص50 کتاب الأیمان ط: مطبعۃ الحلبی،القاھرۃ)۔
وفی الفتاوى الهندية: ولو قال: وعهد الله، أو قال: وذمة الله يكون يمينا.ولو قال: أشهد أن لا أفعل كذا، أو أشهد بالله، أو قال: أحلف، أو أحلف بالله، أو أقسم، أو أقسم بالله، أو أعزم، أو أعزم بالله، أو قال: عليه عهد، أو عليه عهد الله أن لا يفعل كذا، أو قال: عليه ذمة الله أن لا يفعل كذا يكون يمينا (الی قولہ) ولو قال: وميثاقه يكون يمينا كذا في الكافي. وكذلك إذا قال: علي يمين الله، وكذلك إذا قال: علي ميثاقه كذا في الإيضاح.اھ (ج1 ص53 کتاب الأیمان ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74350کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نذر پوری نہ کرسکنے کا کفارہ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 4
  • گھر اللہ کی راہ میں دینے کی منت مانی تھی

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 0
  • حضرت لقمان علیہ السلام نبی تھے یا ولی؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • بچوں کے سر کی قسم کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ڈاکٹر "فرحت "اور "الہدی انٹر نیشنل "کے بارے میں

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ظہورِ مہدیؓ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • زمانۂ حمل میں بچے کو حافظ یا عالم بنانے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • پیرانِ پیر کے نام جانور خیرات کرنے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کام کے پورا ہونے پر ہزار رکعت نوافل کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • مقصد برآری کے لئے نوافل کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ کے نام پر وعدہ ہےکہنےسے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 1
  • کسی کام کے لیے نفل ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • نذر و منت کا لازمی ہونا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • محمد نام رکھنے کی منت کے بعد کیا کوئی اور نام رکھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • " عبد اللہ " نام رکھنے کی نذر(منت) ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ایک سال روزوں کی نذر ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • تبلیغ پر جانے کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • پوری عمر ‏شکرانے کے نوافل پڑھنے کی منت ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ تعالیٰ کا نام لیے بغیر فقط قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • عمرہ کی نذر ماننے کے بعد اس کے بجائے کسی مقروض کو رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • بکرے کی نذر ماننے کے بعد اسکی قیمت صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کیادل میں نیت کرنے سے نذر لازم ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 0
  • منت ماننے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • تنخواہ میں سے مقرر حصہ صدقہ کرنے کی نذر ماننے کے بعد اس کو کم کرنا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • صدقہ کی رقم کاروبار میں نقصان کرنے والے بھائی کو دینا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
Related Topics متعلقه موضوعات