مکروھات نماز

یہ اعتراض کہ مسلمان قتل و قتال کو کیوں پسند کرتے ہیں-یہود و نصاری اورمسلمانوں کے آپس میں اختلاف کی وجہ

فتوی نمبر :
58911
| تاریخ :
1998-02-02
عبادات / نماز / مکروھات نماز

یہ اعتراض کہ مسلمان قتل و قتال کو کیوں پسند کرتے ہیں-یہود و نصاری اورمسلمانوں کے آپس میں اختلاف کی وجہ

محترم جناب مفتی صاحب! آپ نے محمد (ﷺ) کے متعلق کچھ بتایا، میں بدھ مت کی پیروکار ہوں لیکن دوسروں کے متعلق جاننے کو برا نہیں سمجھتی، کیا آپ بتائیں گے کہ مسلمان قتل (قتال) کو کیوں پسند کرتے ہیں؟ آپ کس طرح اپنا مذہب میرے وطن کمبوڈیا میں 95% بدھ متوں کے درمیان پیش کریں گے جو قتل کو بُرا فعل سمجھتے ہیں؟ میں محمد (ﷺ) کے متعلق کچھ پڑھتی رہی ہوں اور ان کی عزت کرتی ہوں مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد میں سے دیگر کے بیٹے اور ابراہیم (علیہ السلام)کی پہلی اولاد میں سے ہیں، یہ بڑا عجیب ہے کہ عیسائی، یہودی اور مسلم ایک ہی خاندان سے ہیں لیکن آپس میں اختلاف ہے، ہم کس طرح آپ پر یا دوسروں پر بھروسہ کرسکتے ہیں؟ میں اب تک نہیں سمجھ سکی کہ وہ قتل کو کیوں پسند کرتے ہیں؟
کیا آپ مجھے تفصیل بتاسکتے ہیں؟ اللہ محبت کی علامت ہے تو میں آپ لوگوں کے درمیان محبت کیوں نہیں دیکھتی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً


اسلام امن اور آشتی کا نظام ہے اس مین کسی کو ناحق دوسرے کی جان لینے اور قتل کرنے کی قطعاً گنجائش نہیں یہاں تک کہ اسلام نے کسی بے گناہ انسان کی جان لینے کو پورے انسانی معاشرے کے ختم کرنے کے مترادف قرار دیا ہے چنانچہ قرآنِ کریم جو مسلمانوں کی بنیادی اور مقدس کتاب ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’جس نے بغیر معاوضۂ جان یا بغیر زمین پر فساد کرنے کے (ناحق طور) پر کسی کو قتل کردیا تو گویا اس نے سب انسانوں کو قتل کر ڈالا اور جس نے کسی ایک انسان کو بچالیا تو گویا اس نے سب انسانوں کو بچالیا‘‘۔ (مائدہ: آیت ۳۲، پارہ۷) اور مسلمانوں کے مقتدی و پیشوا اور اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ نے بھی مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کو یہ تعلیم دی ہے کہ ناحق ’’کسی نفس کا قتل کرنا‘‘ بہت بڑا جرم اور گناہِ کبیرہ ہے اور یہاں تک بھی فرمایا ہے کہ ’’آدمی جب ناحق قتل کرتا ہے تو حالتِ قتل میں اس کا ایمان باقی نہیں رہتا‘‘۔ (مشکوٰۃ) لہٰذا سائلہ کا یہ کہنا کہ ’’مسلمان قتل کو پسند کرتے ہیں‘‘ اسلامی تعلیمات سے ناواقفیت اور دوری پر مبنی ہے البتہ بعض مواقع پر جیسا کہ دنیا کے تمام اقوام و مذاہب اور دساتیرِ عالم میں باغیوں اور فتنہ پرداز لوگوں کو جان سے مار دینے اور قتل کرنے کی سزا مقرر ہے اور اس کو کوئی بھی عقلمند شخص ناپسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھتا بلکہ اس کے عواقب پر نظر کرکے اسے ضروری قرار دیتا ہے، اسی طرح اسلام نے بھی بعض مواقع پر ’’اسلام اور اسلامی حکومت‘‘ کے باغیوں کے ساتھ قتال کا حکم دیا ہے تاکہ اسلامی مملکت بلکہ پورے عالم کو اسلام اور اسلامی حکومت کے باغیوں کے فتنہ و فساد سے پاک کیا جائے اور ’’اللہ‘‘ جو محبت کی علامت ہے اس کے کلمہ اور دین کو عام اور بلند کیا جائے اور چونکہ یہ اللہ کا حکم ہے اس لئے مسلمان ایسے مواقع پر اسے عزیز رکھتے ہیں اور سائلہ کا یہ کہنا کہ" اللہ محبت کی علامت ہے تو میں آپ لوگوں کے درمیان محبت کیوں نہیں دیکھتی؟" تو بات یہ ہے کہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے اہلِ کتاب کو یہی دعوت دی تھی اور آج بھی مسلمان اہلِ کتاب یعنی عیسائی اور یہودی لوگوں کو دعوتِ محبت اور دعوتِ اتحاد و اتفاق دیتے ہیں اور قرآن کے اس اعلان کو دہراتے ہیں کہ ’’آؤ ایسے کلمہ کی طرف جو ہم سب (یعنی مسلمانوں اور اہلِ کتاب) میں برابر ہے وہ یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے اور اس اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے اور آپس میں ایک دوسرے کو اللہ کے علاوہ رب نہیں مانیں گے‘‘۔ (آلِ عمران) مگر اہلِ کتاب نے چودہ سو سال پہلے بھی ضد و عناد کی وجہ سے اس دعوت کو ٹھکرادیا تھا اور آج بھی ان سے کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی چنانچہ معلوم ہوگیا کہ مسلمانوں اور اہلِ کتاب کے درمیان اختلاف کی بنیاد، محض یہود و نصاریٰ کی ضد، عناد، حسد اور ہٹ دھرمی کے سوا کچھ بھی نہیں اور قرآن نے بھی اس کا سبب ’’بغیاً بینہم‘‘ اور ’’حسدًا من عند انفسہم‘‘ بیان فرمایا ہے۔ واﷲ اعلم
تاہم مجھے آپ کے اس سوال سے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ آپ کے دل میں انسانیت کا غم ہے میں دعا کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے دل میں مرنے کے بعد والی زندگی کا غم بھی پیدا فرماکر آپ کو مشرف بہ اسلام کرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58911کی تصدیق کریں
0     633
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام رقم سےسلوائے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • جماعت شروع ہونے کے بعد پیشاب شدت سے آجائے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا - حالتِ روزہ میں شیو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نقاب اوڑھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کراہت تحریمی سے ادا کی ہوئی نماز کا اعادہ کب واجب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 5
  • کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک سورت مکرر پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • سودی لین دین کرنے والے شخص کی امامت مٰیں نمازپڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 2
  • سائنس سے اسلام کی حقانیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • اجتہاد کے شرائط واہلیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • سنتوں کے دوران امام صاحب کا منبر پر بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات