کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص خود کشی کرلے تو کیا اس کا نمازِ جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ بعض صورتوں کا استثناء ہے؟ ذرا تفصیل سے جواب دیں۔ شکریہ
خودکشی کرنے والے نے اگرچہ فعلِ حرام کا ارتکاب کیا ہے تاہم اسے غسل دیا جائے گا اور اس پر نمازِ جنازہ بھی پڑھی جائے گی اور اس میں کسی صورت کا بھی استثناء نہیں۔
نوٹ: اگر استثناء سے کوئی خاص صورت مراد ہو تو اس کی وضاحت کرکے مسئلہ دوبارہ معلوم کریں۔
کما فی الدر المختار: من قتل نفسہ ولو عمد ایغسل ویصلی علیہ۔(ج۲، ص۲۱۱)۔