کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مذکورہ مسئلے میں کہ اگر کوئی مشرک یا کافر کسی مسلمان کے نماز جنازہ میں شریک ہوجائے تو کیا نمازِ جنازہ درست ہوگی؟
برائے مہربانی قرآن و حدیث اور فقہ حنفیہ کی روشنی میں جواب عنایت فرماکر مشکور فرمائیں۔
اس سے نمازِ جنازہ میں تو کچھ فرق نہیں پڑے گا تاہم ان لوگوں کو اپنے معاملات میں شریک کرنے سے احتراز بہتر ہے۔