کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جو بچہ ماں کے پیٹ سے مرا ہوا پیدا ہوجائے اُس کا نام اور نمازِ جنازہ پڑھنا چاہئے یا نہیں؟
ایسے بچے کو فقط کپڑے میں لپیٹ کر دفن کردینا چاہئے، اس کا نام رکھے اور اس پر نمازِ جنازہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔
کما فی الہندیۃ: ومن استھل بعد الولادۃ سمّی وغسل وصلی علیہ وإن لم یستھل أدرج فی خرقۃ ولم یصل علیہ ویغسل فی غیر الظاہر من الروایۃ وہو المختار۔(ج۱، ص۱۵۹)۔