نماز جنازہ

نمازِ جنازہ کے بعد دعا کا ثبوت

فتوی نمبر :
59029
| تاریخ :
2002-02-02
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

نمازِ جنازہ کے بعد دعا کا ثبوت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اہلِ سنت والجماعت کے نزدیک نمازِ جنازہ سے فارغ ہو کر بیٹھ کر دعا مانگنا جائز اور مستحب ہے، غلط قسم کے لوگ اسے حرام اور بدعت کہتے ہیں، حرام اور بدعت کہنے والے غلط اور وہابی ہیں اور یہ حوالہ پیش کرتے ہیں (مشکوٰۃ شریف: ص۱۳۸۔ ابوداؤد شریف: ص۴۵۶۔ ابن ماجہ شریف: ص۱۰۹۔ مبسوط سرخسی باب غسل ا لمیت: ج۲، ص۶۷) سوال یہ ہے کہ ان کا یہ دعویٰ اور قول صحیح ہے یا غلط؟ شریعت کی رو سے جواب دے کر مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نمازِ جنازہ چونکہ خود دعا ہے اس لئے اس سے فراغت کے فوراً بعد اجتماعی طور پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنے کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی اس عمل کا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے کوئی ثبوت ہے، آنحضرت ﷺ، حضراتِ صحابہ کرامؓ، تابعینؒ، اتباع تابعینؒ نے ایک دو نہیں سینکڑوں بلکہ ہزاروں جنازے پڑھے اور پڑھائے ہوں گے مگر کسی سے یہ ثابت نہیں کہ انہوں نے نمازِ جنازہ سے فارغ ہونے کے فوراً بعد دعا مانگی ہو یا دعا کیلئے کہا ہو، یہی وجہ ہے کہ حضراتِ فقہائے احناف نے نمازِ جنازہ کے بعد دعا کرنے کو ممنوع اور مکروہ تو کہا ہے مگر جائز یا سنت کسی ایک نے بھی نہیں کہا، چنانچہ فقہائے احناف میں سے بعض کے اقوال مع حوالہ جات کے مندرجہ ذیل لکھے جاتے ہیں۔
چنانچہ امام ابوبکر بن حامد الحنفیؒ فرماتے ہیں:
’’ان الدعاء بعد صلاۃ الجنازۃ مکروہ‘‘۔ (محیط باب الجنائز)۔
امام طاہر بن احمد البخاری الحنفیؒ المتوفی ۵۴۲؁ھ خلاصۃ الفتاویٰ میں لکھتے ہیں:
’’لا یقوم بالدعاء فی قراۃ القرآن لاجل المیت بعد صلاۃ الجنازۃ وقبلہا‘‘۔ (ج۱، ص۲۲۵)۔
علامہ ابن نجیم الحنفیؒ لکھتے ہیں:
’’لا یدعوا بعد التسلیم‘‘۔ (ج۲، ص۱۸۳)۔
ملاعلی قاریؒ اپنی کتاب مرقاۃ میں تحریر فرماتے ہیں:
’’ولا یدعوا للمیت بعد صلاۃ الجنازۃ لانہ یشبہ الزیادۃ فی صلاۃ الجنازۃ۔ (ج۲، ص۲۱۹)۔
اس کے علاوہ اور بھی فقہائے کرامؒ نے نمازِ جنازہ کے بعد دعا کو ممنوع کہا ہے، جن کی عبارات کو طوالت کے خوف سے چھوڑدیا گیا۔
اس کے بعد جاننا چاہئے کہ مذکور حدیث سے نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا پر استدلال کرنا درست نہیں، اس لئے کہ احادیث میں غور کرنے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ مذکور حدیث میں اخلاصِ دعا سے مراد جنازہ کے اندر ہی کی دعا ہے نہ کہ نمازِ جنازہ کے بعد کی دعا، اس لئے آپ ﷺ نے اپنے عمل سے واضح کردیا کہ یہ اخلاص فی الدعاء نمازِ جنازہ کے اندر ہی ہونا چاہئے نہ کہ نمازِجنازہ کے فوراً بعد کیونکہ آنحضرت ﷺ سے پوری زندگی میں ایک بار بھی نمازِ جنازہ کے بعد دعا کا ثبوت نہیں۔
ثانیاً: اس لئے کہ یہ معنی حدیث کے روح کے خلاف ہے کیونکہ آپ ﷺ تو یہ تعلیم دینا چاہتے ہیں کہ میت پر تم جنازہ پڑھو تو اس میں نہایت اخلاص سے دعا کرو ، یہ مطلب نہیں کہ نمازِ جنازہ تو بغیر اخلاص کے پڑھ لو اور اس کے بعد اخلاص سے دعا کرلو علاوہ ازیں مدونۃ الکبریٰ میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا:
’’قال فی الصلوٰۃ علی المیت اخلصوہ بدعاء‘‘۔
اس میں صراحت ہے کہ اخلاص سے دعا نماز کے اندر مطلوب ہے۔
ثالثاً: اگر اس روایت کا یہی معنی ہوتا جو سوال میں مذکور ہے، تو جنازہ کے بعد کی دعا کو حضراتِ فقہاءِ کرامؒ اور خصوصاً احناف خلافِ سنت اور مکروہ کیوں کہتے؟ کیا فقہاءِ کرام سے یہ جسارت ہوسکتی ہیں کہ وہ آنحضرت کے قول و فعل کو بھی خلافِ سنت و مکروہ کہہ دیں، لہٰذا اس مسئلہ کو عقیدہ قرار دینا اور اسے علماءِ دیوبند کی طرف منسوب کرنا قطعاً غلط ہے اس قسم کی غلط بیانی سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59029کی تصدیق کریں
0     2161
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات