نماز جنازہ

نمازِ جنازہ کے سب سے زیادہ حقدار کون ہیں؟

فتوی نمبر :
59133
| تاریخ :
2000-02-20
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

نمازِ جنازہ کے سب سے زیادہ حقدار کون ہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ ایک مولوی صاحب نے اپنے کسی عزیز کا جنازہ پڑھانے کے بعد فرمایا کہ عورت کا نماز جنازہ ولی کی موجودگی و عدم موجودگی دونوں صورتوں میں محلہ کا امام نہیں پڑھاسکتا، مطلوبِ امر مسئلہ یہ ہے کہ اس امام محلہ کے لئے وہ عورت غیر محرم تصور کی جاتی ہے توکیا وہ امام محلہ اس عورت کی جو اس کے لئے غیر محرم ہے جنازہ پڑھاسکتا ہے کہ نہیں؟ قرآن و سنت سے ہماری اس مجبوری کو دور فرمائیں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مولوی صاحب موصوف کا قول درست نہیں البتہ نمازِ جنازہ پڑھانے کا سب سے زیادہ حقدار حاکمِ وقت ہے اس کے بعد اس کا نائب ،پھر قاضی (یعنی جج) کو، اس کے بعد میت کے اولیاء کو یہ حق حاصل ہوگا، اور اگر ان میں کوئی نمازِ جنازہ پڑھانے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو(یا موجود نہ ہو) تو پھر نمازِ جنازہ پڑھانے کا زیادہ حقدار محلہ کا امام ہے اور اگر میت کے اولیاء (اگرچہ وہ عالم و فاضل ہوں) کسی دوسرے کو نمازِ جنازہ پڑھانے کیلئے آگے کردیں اس کے پیچھے بھی نمازِ جنازہ پڑھنا (خواہ میت مرد کی ہو یا عورت کی) بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: ویقدم فی الصلاۃ علیہ السلطان أو نائبہ ثم القاضی ثم امام الحی وذلک أن تقدیم الولاۃ واجب وتقدیم امام الحی مندوب فقط بشرط أن یکون أفضل من الولی، والّا فالولی اولٰی کما فی المجتبی وشرح المجمع للمصنف۔اھـ(ج:۲، ص:۲۲۰) واﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59133کی تصدیق کریں
1     1075
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات