کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلے میں کہ اگر کوئی مشرک یاکافر کسی مسلمان کے نماز جنازہ میں شریک ہوجائے تو کیا نمازِ جنازہ درست ہوگی؟
برائے مہربانی قرآن و حدیث اور فقہ حنفیہ کی روشنی میں جواب عنایت فرماکر مشکور فرمائیں۔
اس سے نمازِ جنازہ میں تو کچھ فرق نہیں پڑے گا تاہم ان لوگوں کو اپنے عبادات میں شریک کرنے سے احتراز کرناچاہئے۔ وﷲ اعلم!