کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آیا غائبانہ نمازِ جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت فرماکر مشکور فرمائیں۔
عند الاحناف غائبانہ نمازِ جنازہ جائز نہیں، لہٰذا اس سے احتراز لازم ہے۔
وفی الہندیۃ: ومن الشروط حضور المیت ووضعہ وکونہ امام المصلی فلا تصح علی غائب ولا علی محمول علٰی دابۃ ولاعلی موضوع خلفہ۔اھـ(ج:۱، ص:۱۶۴)وﷲ اعلم!